data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 187,000 پوائنٹس سے بڑھ کر187,600کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب روپے کا اضافہ ہوا اور 48.

97 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ 1073 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 188,106 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔ بعد ازاں فروخت کے باعث انڈیکس 186,825 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا۔ تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کم قیمت حصص کی خریداری سے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 654 پوائنٹس بڑھ گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 187,033 پوائنٹس سے بڑھ کر 187,688 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 224 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 57,478 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 112,355 پوائنٹس سے بڑھ کر 187,688 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 51 ارب 35 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار 545روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 21185 ارب 85 لاکھ 70 ہزار 307 روپے ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 49ارب روپے مالیت کے 1 ارب 6 کروڑ 93 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 69ارب روپے مالیت کے 1ارب 32 کروڑ 55لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 486 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ۔ 201میں کمی اور47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرول، بینک مکرمہ،سنر جیکو پاک اور ورلڈ کال ٹیلی کام سرفہرست رہا۔کاروبار کے لحاظ سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو88.63روپے بڑھ کر 9989.23روپے ہو گیا۔ اسی طرح 83.02روپے کے اضافے سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 4368.02روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو234.25روپے گھٹ کر 27989.75 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 23.91روپے کی کمی سے سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1326.09 روپے پر آگئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ میں کے حصص کی کا اضافہ روپے ہو بڑھ کر

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے