پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 600.80 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ 187,634.06 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

ماری انرجیز، او جی ڈی سی، ایس این جی پی ایل، وفی، انڈس موٹر، لکی سیمنٹ، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی اور یو بی ایل سمیت انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے شیئرزسبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +575.

81 points (+0.31%) at midday trading. Index is at 187,609.08 and volume so far is 265.3 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/NLHXVmC8yM

— Investify Pakistan (@investifypk) January 22, 2026

ایک اہم پیش رفت میں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کو موصول ہونے والی غیر ملکی امداد 4.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2025-26 کے دوران دو طرفہ قرضے اور گرانٹس 1.07 ارب ڈالر رہیں، جبکہ اسی مدت میں کثیر جہتی اداروں سے ملنے والے قرضے اور گرانٹس 1.97 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں مضبوطی، پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جہاں منافع سمیٹنے کے رجحان اور بڑے حصص میں بھاری فروخت کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,588.52 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد کی کمی کے ساتھ 187,033.27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے گزشتہ سیشن کے تمام فوائد ختم ہو گئے تھے۔

عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر مضبوط، سونا کمزور جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق دھمکیاں واپس لیتے ہوئے اتحادی ملک گرین لینڈ پر طاقت کے ذریعے قبضے کے امکان کو مسترد کردیا۔

ان بیانات کے بعد وال اسٹریٹ کے انڈیکسز میں تیزی آئی، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.16 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا، جو گزشتہ 2 ماہ کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے، جبکہ یورپی فیوچرز میں ایشیائی اوقات میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈھانچہ جاتی اصلاحات، نجکاری اور ڈیجیٹائزیشن سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، اسحاق ڈار

ڈالر کی مضبوطی کے باعث یورو کی قدر کم ہو کر 1.1676 ڈالر رہ گئی، جبکہ سونے کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر فی اونس کمی ہو کر 4,790 ڈالر رہ گئی، جو ریکارڈ سطح 4,887 ڈالر سے نیچے ہے۔

آسٹریلیا اور جاپان کے اسٹاک انڈیکسز میں بھی تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 5,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد کہا کہ مغربی آرکٹک اتحادی گرین لینڈ سے متعلق ایک نیا معاہدہ کر سکتے ہیں، جو میزائل دفاعی نظام اور اہم معدنیات تک رسائی سے متعلق امریکی خواہشات کو پورا کرے گا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ادھر وال اسٹریٹ کا خوف ظاہر کرنے والا وی آئی ایکس انڈیکس نمایاں طور پر کم ہو گیا، جبکہ امریکی ٹریژریز میں دوبارہ خریداری دیکھی گئی۔

ٹوکیو میں ٹریڈنگ کے دوران 10 سالہ امریکی بانڈز کی پیداوار ایک بیسس پوائنٹ کم ہو کر 4.24 فیصد پر آ گئی، جبکہ نیویارک میں اس سے قبل 4 بیسس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے دوران

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف