Islam Times:
2026-07-24@08:45:29 GMT

وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں دو روز کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں دو روز کی توسیع

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 ہزار سے خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں علاقہ میدان سے نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی، متاثرین 25 جنوری کے بجائے 27 جنوری تک نقل مکانی کرسکیں گے، توسیع کا فیصلہ جاری بارشوں کے باعث نقل مکانی میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ درجنوں خاندانوں کو لے کر گاڑیاں رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں، رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار کرنے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں بارشیں تھم جائیں تو نقل مکانی اور رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کریں گے، موسم کی شدت نے نقل مکانی کرنے والوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 ہزار سے خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ایڈوانس ڈھائی لاکھ روپے نقد مالی امداد فراہم کی جارہی ہے،نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو  50 ہزار روپے ماہانہ فراہم کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے مطابق دو ماہ کے اندر فوجی آپریشن مکمل کیا جائے گا، 5 اپریل سے متاثرین کی واپسی اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، علاقہ میدان کی کل آبادی 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے، آپریشن کے دوران مکمل تباہ ہونےوالے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مقرر ہے، جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کے عوض 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وادی تیراہ میں نقل مکانی کے مطابق

پڑھیں:

دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب

لاہور:

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جبکہ چنیوٹ میں سیم نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد فصلیں زیر آب آگئیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق تریموں ہیڈ ورکس پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 48 ہزار 650 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے لیے چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

دوسری جانب، چنیوٹ میں جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب کانجو موڑ پر سیم نہر میں تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث نہر میں پانی کا دباؤ بڑھا، جس سے شگاف پیدا ہوا۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ نہر کے شگاف کو پر کرنے اور مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی جاری ہے۔

ادھر ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاوں کا بہاؤ مستحکم رہا۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93ہزار کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون کا سلسلہ برقرار، مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے جس کے بعد سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے دجے کا سیلاب ہے۔

ہیڈ مرالہ کی مقام پر پانی کا بہؤ 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک ہے جبکہ جسڑ، شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاؤ بھی نارمل ہے۔

نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ارا کینٹ بریج ناکہ ایک میں نچلے درجے اور وزیر آباد نالہ ایک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب، دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہاؤ مستحکم ہو چکا ہے۔

ڈی جی نے ہدایت کی کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم