کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر میں رات بھر تیز اور سرد ہوائیں چلتی رہیں، جس کے نتیجے میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سردی کی لہر مزید شدید ہو گئی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا جا رہا ہے۔ چمن میں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور وہاں سردی کی شدت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں اتوار تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.

3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ نارتھ کراچی میں 20، گلشن معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 اور سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈگری سینٹی گریڈ کراچی میں سردی کی

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا