data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ایک میڈیا بیان میں سانحہ گل پلازہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تاجر برادری کے بڑے مالی نقصان پر شدید دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں شہید و زخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں اور متاثرہ تاجران کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ صرف ایک واقع اور حادثہ نہیں بلکہ کراچی کی انتظامیہ اور حکومت سندھ کی بد ترین کارکردگی کا نوحہ خواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ میں سندھ حکومت اور حکومتی مشینری کی نااہلیت کھُل کر سامنے آگئی۔ سانحہ گل پلازہ سے ثابت ہوگیا کہ کراچی سمیت پورا سندھ تباہی کے دہانے پر ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں فائر برگیڈ اور محمکہ صحت کی جو خستہ حالی ہے وہ سب پر عیاں ہوچکی اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔حکومتی و انتظامی نا اہلی کے سبب پورے سندھ کی عوام کو جانی و مالی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ سندھ بھر کی عوام اسوقت بے آسرا نظر آتی ہے ایک معمولی سا حادثہ بھی حکومتی اور انتظامی نااہلی کے باعث بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے ماضی کے واقعات اس بات بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کی امد قریب ہے تاجروں کے لیے فوری متبادل بندوبست کیا جائے اور شہید و زخمی ہونے والوں کے لیے جس پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اس پر فوری عمل درامد کیا جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ گُل پلازہ میں امدادی کاروائیوں میں لبیک ویلفئیر کراچی کے ذمہ داران و کارکنان نے جس جانفشانی سے کردار ادا کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ لبیک کارکنان نے ثابت کیا کہ وہ عوام کے صحیح معنوں میں خیر خواہ ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن