گل پلازہ سانحہ: ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد، 71 لاشوں اور انسانی باقیات کے نمونے حاصل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ملبہ اٹھانے اور سرچ آپریشن کا عمل بدستور جاری ہے، جہاں ریسکیو کارروائی کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے قیمتی اشیاء، انسانی باقیات اور مزید شواہد مل رہے ہیں جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے جاری ہے۔
ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا برآمد ہوا ہے۔ ان کے مطابق جس مقام سے سونا ملا وہاں ایک جیولرز کی دکان قائم تھی اور برآمد ہونے والا سونا دکان کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ملبے سے ملنے والی تمام قیمتی اشیاء شفاف طریقے سے اصل مالکان تک پہنچائی جائیں۔
دوسری جانب پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا کہ اب تک گل پلازہ سانحے میں 71 لاشوں اور انسانی باقیات کے نمونے حاصل کیے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 16 افراد کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، لاشیں شدید طور پر جل جانے کے باعث ڈی این اے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہوگیا ہے، مزید شناخت کے لیے وقت درکار ہے اور اس حوالے سے حتمی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے سانحے سے ہونے والے مالی نقصان کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی ہیں اور اب بھی کچھ شہدا کی لاشیں نہیں مل سکیں، جس سے متاثرہ خاندانوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔