گل پلازہ سانحہ: ریسکیو حکام کا گراؤنڈ فلور میں لاشوں کے موجود ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد ریسکیو 1122 کے ڈی جی بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بھی لاشیں موجود ہو سکتی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ڈی جی بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ میں 85 افراد لاپتا ہوئے تھے، جن میں سے تقریباً 64 افراد کی لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں۔
بریگیڈیئر صبغت اللہ نے مزید کہا کہ عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ وہ ہے جہاں ریسکیو ٹیمیں ابھی تک پہنچ نہیں سکیں اور آج ان حصوں میں بھی تلاش جاری رہے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جی پی ایس ریڈار کے ذریعے نگرانی کے دوران کسی زندہ فرد کی موجودگی نہیں دیکھی گئی اور ابتدائی طور پر آگ کے پھیلاؤ کی وجہ ڈک کے ذریعے لگائی گئی آگ بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے کہا کہ سانحے کے بعد ملبے سے مکمل لاشیں نہیں مل رہیں، بلکہ زیادہ تر ہڈیاں برآمد ہو رہی ہیں، جو کہ اس حادثے کی شدت اور تباہ کاری کا عندیہ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں یہ المناک واقعہ 17 جنوری کی رات تقریباً 10 بجے کے بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں اب تک 67 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر مزید انسانی باقیات ملبے سے برآمد ہو سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔