data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے بعد بے روزگار ہونے والے سیکڑوں متاثرہ دکانداروں کے لیے روزگار کی بحالی کا ایک عارضی ماڈل تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرہ تاجروں کو متبادل شاپنگ سینٹرز میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے لیے گل پلازہ کے سامنے واقع دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے رابطہ جاری ہے تاکہ خالی دکانوں میں متاثرہ دکانداروں کو عارضی طور پر جگہ فراہم کی جا سکے۔

تنویر پاستا کے مطابق اگر یہ بات چیت کامیاب ہو جاتی ہے تو رمضان المبارک سے قبل متاثرہ دکانداروں کو ان شاپنگ سینٹرز میں منتقل کر کے ان کا کاروبار بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ وہ عید سیزن سے قبل اپنی معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کے بعد متاثرہ تاجروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور عارضی بحالی بھی ان کے لیے ایک بڑا سہارا ثابت ہو سکتی ہے۔

گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے متاثرہ تاجروں کی بحالی اور نئی عمارت کی تعمیر سے متعلق اعلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی یقین دہانی سے متاثرہ دکانداروں کو امید ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک 350 دکانداروں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرا لی ہے جب کہ مجموعی طور پر 1200 متاثرہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل اتوار تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کراچی چیمبر کی جانب سے تصدیقی عمل شروع کیا جائے گا، جس کے بعد متاثرہ دکانداروں کے نقصانات سے متعلق مکمل کوائف سندھ حکومت کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ریلیف پیکیج کی منظوری اور ادائیگی ممکن ہو سکے۔ اس پورے عمل کا مقصد یہ ہے کہ متاثرہ دکانداروں کو جلد از جلد مالی سہولت فراہم کی جا سکے اور انہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے۔

تنویر پاستا نے کہا کہ کمیٹی کی بھرپور کوشش ہے کہ متبادل شاپنگ مراکز میں دکانداروں کو عارضی طور پر منتقل کر کے ان کا کاروبار دوبارہ شروع کرایا جائے۔ انہوں نے متاثرہ دکانداروں کی بحالی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے کردار اور تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں سے متاثرہ تاجروں کے مسائل میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متاثرہ دکانداروں کو متاثرہ تاجروں گل پلازہ کی بحالی کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم