چترال واقعہ تکلیف دہ، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں: طارق فضل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ چترال میں ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے لوئر چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
طارق فضل چودھری نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس المناک سانحہ پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل نصیب کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خاندان کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔