سندھ حکومت نے گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ حکومت نے آتشزدگی سے شدید متاثر ہونے والے گل پلازہ کو ازسرِنو تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر حکومتی بجٹ سے کی جائے گی اور منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے تعمیراتی عمل کے لیے ماہرینِ تعمیرات اور تکنیکی مشیروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ نئی عمارت کو جدید حفاظتی اور فنی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا سکے، تعمیر مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کی تمام دکانیں اصل الاٹیز کے حوالے کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے متاثرہ تاجروں کے معاشی نقصان کو کم کرنے کے لیے عبوری انتظامات بھی شروع کر دیے ہیں، گل پلازہ کی تعمیر کے عرصے کے دوران متاثرہ دکانداروں کو عارضی طور پر کاروبار جاری رکھنے کے لیے متبادل مقامات فراہم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق عارضی کاروباری سرگرمیوں کے لیے شہر میں تین مختلف مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جہاں متاثرین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کا روزگار متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے نے نہ صرف قیمتی جانوں کا نقصان کیا بلکہ درجنوں خاندانوں کے روزگار کو بھی شدید متاثر کیا، جس کے بعد صوبائی حکومت پر متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی