گلشن اقبال ٹائون میں بہترین کارکردگی پرملازمین میں انعامات تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ٹاؤن کے زیر انتظام 6 اسکولوں کو مکمل طور پر بحال کیا گیا، جس کے نتیجے میں انرولمنٹ میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔ 21 سے زائد پارکس کو بحال کیا گیا جبکہ کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ 19 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس فعال کی گئیں اور 44 کے قریب سڑکوں کی استرکاری مکمل کی جاچکی ہے۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس اقدام کو شروع ہوئے دو سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ابتدا میں یہ ایک نیا اور غیر مانوس تصور تھا جس پر بعض حلقوں میں تذبذب بھی پایا جاتا تھا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج گلشن اقبال ٹاؤن پاکستان کا شاید واحد بلدیاتی ادارہ ہے جو مسلسل اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسا ادارتی کلچر تشکیل دینا ہے جس میں کام کرنے والے اور کام نہ کرنے والوں کے درمیان واضح فرق ہو۔ عمومی طور پر سرکاری اداروں پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہاں گھوڑے اور گدھے برابر سمجھے جاتے ہیں، لیکن ہم نے اس سوچ کو بدلا آج گلشن ٹاؤن کے ملازمین میں کام کا جذبہ، مقابلے کی فضا اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن ملازمین کے تمام واجبات بروقت ادا کیے جاچکے ہیں اس کے علاؤہ گلشن اقبال ٹاؤن کراچی کا پہلا ٹاؤن ہے جہاں گروپ انشورنس کا آغاز کیا گیا اور اس کی رقوم بھی ادا کی گئیں۔ اسی طرح ٹاؤن کونسل سے قرارداد منظور کرواکے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لیے سندھ حکومت کو درخواست ارسال کی گئی، ڈی پی سی کی منظوری حاصل کی گئی اور کمیٹی بھی قائم ہوچکی ہے۔ترقیاتی حوالے سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں سندھ حکومت سے او زیڈ ٹی کے سوا کوئی گرانٹ موصول نہیں ہوئی، اس کے باوجود تمام ملازمین کی تنخواہیں اور طبی سہولیات ٹاؤن کے اپنے وسائل سے فراہم کی گئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن نے کہا کہ انہوں نے کیا گیا
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔