ایمازون میں آئندہ ہفتے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ای کامرس کمپنی ایمازون میں آئندہ ہفتے نئی چھانٹیوں کے تحت تقریباً 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ چھانٹیاں اْن 30 ہزار ملازمتوں میں شامل ہیں جنہیں ختم کرنے کا ہدف کمپنی نے مقرر کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں ایمازون نے تقریباً 14 ہزار وائٹ کالر ملازمین کو فارغ کیا تھا۔ دوسری جانب ایمازون کمپنی کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ متاثرہ شعبوں میں ایمازون ویب سروسز ، ریٹیل، پرائم وڈیو اور ہیومن ریسَورسز شامل ہو سکتے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔