احسن اقبال کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، غزہ پیس معاہدے سے متعلق گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ہم نیوزکے مطابق ملاقات میں غزہ پیس معاہدے سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کے غزہ پیس معاہدے سے متعلق تحفظات بغور سنے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر حکومتی پالیسیوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اوردیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے بعض حکومتی فیصلوں پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات اور خدشات وزیراعظم تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کی خواہاں ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
افغانستان میں نیٹو فوجی محاذِ جنگ سے کچھ پیچھے رہے اور وہ فرنٹ لائن پر نہیں تھے، ٹرمپ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان احسن اقبال
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔