نصرت فتح علی خان سے ملاقات میری منزل تھی، یہ غیبی مدد جیسا لمحہ تھا: اے آر رحمان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات ان کی زندگی کا ایک غیرمعمولی اور روحانی تجربہ تھا، جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں۔
ایک برطانوی نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا جیسے ان کی منزل تھی۔
اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا، تاہم افسوسناک طور پر وہ ریکارڈنگ کے صرف ایک ماہ بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس وقت نصرت فتح علی خان سے ملاقات نہ ہوتی تو شاید پھر کبھی یہ موقع نہ مل پاتا؟ اس پر اے آر رحمان نے جواب دیا کہ غالباً ایسا ہی ہوتا، کیونکہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو انہوں نے ان سے بے شمار چیزیں سیکھیں، وہ بلا جھجک ان کے کمرے میں چلے گئے اور اس لمحے کو اپنے لیے ایک کھلا دروازہ قرار دیا۔
اے آر رحمان کے مطابق اس وقت رات کا ایک بج رہا تھا، نصرت فتح علی خان آئے، بیٹھے اور پھر جیسے ہر دروازہ خود بخود کھلتا چلا گیا، ہارمونیم آگیا، طبلہ آگیا اور انہوں نے مجھے قوالی کی باریکیاں سکھائیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے وہ کون سی قوالیاں تھیں، اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ مشہور قوالی ’تو کجا من کجا‘ تھی، اس موقع پر انہوں نے پروگرام میں یہ قوالی گا کر بھی سنائی جس نے ناظرین کو مسحور کردیا۔
اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ ان کی موجودگی خود ایک درسگاہ تھی، جہاں سے سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نصرت فتح علی خان اے آر رحمان نے انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔