سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) سانحہ گل پلازہ پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں چیئرمین ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ انکوائری کمیشن کے نام سے اعلیٰ سطح کی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے سمیت دیگر کو شامل کیا جائے۔

خط میں خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات سنبھالیں تاکہ انسانی اعضاء اور قیمتی اشیاء محفوظ رہ سکیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق کے زیرِ انتظام ’ریلیف اور بحالی فنڈ‘ قائم کیا جائے تاکہ لواحقین اور متاثرین کی مالی مدد کی جا سکے۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا خط میں کہنا ہے کہ 7 روز گزر جانے کے بعد اب تک کئی لوگ گمشدہ ہیں، لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں ملیں، 12 ہزار سے زائد خاندان اس واقعے سے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔

خط میں خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں و مالی نقصانات کی براہِ راست ذمے دار سندھ حکومت، صوبائی محکمے، بلدیاتی ادارے ہیں، سندھ حکومت، میئر کراچی، ایس بی سی اے اور دیگر ادارے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق آزاد کشمیر میں سفید گالوں کی برسات، مظفر آباد میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا بالائی علاقوں میں برفباری سے مکانات، درخت گر گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم، گاڑیاں پھنس گئیں، درجنوں افراد ریسکیو ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی مرد بہت مظلوم ہیں،گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں: طلال چوہدری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی سانحہ گل پلازہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع