ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔
لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم نے خود کو اس سے ہم آہنگ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا سوالات کے جوابات دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق ستاروفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے 100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے، سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد کراچی دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں ،ایم کیو ایم کا ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔