2025-04-25@23:46:15 GMT
تلاش کی گنتی: 40
«اور بنگلا دیش کے درمیان»:
— فائل فوٹو بنگلا دیش نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالرز کے مالی مطالبات کی رسمی طور پر درخواست کرنے کی تیاری شروع کر دی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے 1971ء سے قبل کے غیر منقسم پاکستان کے اثاثوں بشمول امدادی رقم، پراویڈنٹ فنڈز اور بچت کے آلات سمیت، پاکستان سے 4.52 بلین ڈالرز کے مالیاتی دعوؤں کے لیے مطالبہ باضابطہ طور پر اٹھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آج ڈھاکا میں ہونے والے خارجہ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات کے دوران باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحالپاکستان اور بنگلا...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئے، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکہ پہنچی تھیں۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار رواں ماہ کے اخر میں ڈھاکہ جائیں گے۔
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ٹیولپ صدیق پر کرپشن کے الزامات ہیں، جن میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ حاصل کرنا اور جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے مبینہ گھپلے شامل ہیں۔ ان الزامات کا تعلق ان کی خالہ حسینہ واجد کی حکومت کے دور سے ہے۔ ٹیولپ صدیق جو اس وقت بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں، نے جنوری 2025 میں کرپشن الزامات سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)،، ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای)، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) نے تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر گذشتہ جمعرات کو کولمبو میں دستخط کیے گئے.اس معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کا تعاون، مصنوعات کی ترقی، ریگولیٹری کوآرڈینیشن، سرمایہ کاروں کا تحفظ، اور مارکیٹوں کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔دستخط کی تقریب میں ڈی ایس ای کے چیئرمین مومن الاسلام، سی ایس ای کے چیئرمین دلشان وراسی کارا، اور سیکیورٹیز...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کےلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔ محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم...
پنجاب کے باقی دریاؤں کی طرح دریائے جہلم بھی خشک سالی سے بری طرح متاثر ہے۔ دریائے جہلم ریت کے میدان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ منگلا ڈیم سے سستی بجلی کی سپلائی بھی بند ہوچکی ہے۔ دریائے چناب بھی خشک ہوگیا، پانی کی عدم فراہمی کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر ہونے لگی۔ ملک بھر میں مون سون سون بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں پہ خشک سالی کا سامنا ہے تو وہیں دریائے جہلم بھی اس وقت ریت کے میدان کا منظر پیش کر رہا ہے، منگلا ڈیم سے سستی بجلی کی سپلائی پچھلے ہفتے سے بند ہوچکی ہے، جبکہ منگلا ڈیم کا پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔ بارشیں نہ ہونے سے جس طرح دوسرے...
پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔ دریں اثنا...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے صوبوں کو ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا کی صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔ترجمان ارسا نے ایک مراسلےمیں کہا کہ ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔انہوں نے صوبوں کو صورتحال سے خبر دار کرنے کےلیے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور کہا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کےلیے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے۔مراسلے میں کہا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی، بارش کے نہ ہونے...
ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا اور منگلا ڈیم کے ڈیڈ لیول صورتحال سے صوبوں کو خبردار کر دیا۔ ارسا نے اپنے مراسلے میں پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا اور کہاکہ ربیع سیزن کے باقی عرصے کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے، صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔ امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔ پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور، مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تین اعلیٰ سطح وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ نومبر 2024ء میں کراچی سے چٹاگانگ کے لیے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔ یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدامہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل...
اقوامِ متحدہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس اگست میں طلبہ تحریک کے ہاتھوں وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی نے بنگلا دیش کو بھارت کے سامنے لا کھڑا کیا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات تب سے اب تک کشیدہ ہیں۔ بھارتی قیادت نے شیخ حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دی ہے جس پر بنگلا دیش کے عوام مشتعل ہیں اور اُن کا مطالبہ ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کرے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے زوال کے ساتھ ہی عوامی لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں کی جان پر بن آئی۔ انہیں چُن چُن کر...
لاہور: شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے بلڈوزر پروسیشن کا نام دیا گیا۔اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں...
ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جلد فضائی سروس شروع کیے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی نجی ائیر لائن اور بنگلا دیشی نجی ائیر لائن کی جانب سے کراچی سے ڈھاکا روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے آمادگی ظاہر کردی ہے جب کہ بنگلا دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں اجازت دے دی ہے۔ بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالناصر خان نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے ڈھاکا سے کراچی روٹ پر پروازوں کی...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے والد کو خود فون کر کے قتل کا بتایا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ اور ملزم کی پسند کی شادی ہوئی تھی اور دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔ اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں...

بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد:بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون بڑھانے اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر بات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں اور ٹیکنالوجی کو سراہا، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مزید استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں یہ عزم ظاہر کیا...
بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک...

بنگلادیشی آرمڈ فورسز کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہارِدلچسپی
ویب ڈیسک : بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے آج ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا...
بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطیمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا...
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان 4 ہزار 156 کلومیٹر طویل سرحدکے 5 مختلف مقامات پر باڑھ لگانے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی دفترخارجہ نے بنگلادیش کے اس بیان پر بھارت میں بنگلا دیش کے ڈپٹی سفیر نورالسلام کو طلب کرلیا۔ بنگلا دیش نے جوابی کارروائی کے طور پر ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر پررنے ورما کو طلب کرکے باڑھ کے معاملے پر بات کی۔ بنگلا دیش کا موقف ہے کہ بھارت کے اس طرح کے اقدامات سرحدی نقل وحرکت سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے...
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے عمل کو سادہ کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلا دیش حکومت نے ویزا کے عمل کو سادہ کرتے ہوئے پاکستانی ہیڈ آف مشنز کے لیے ڈھاکا سے کلیئرنس کی ضرورت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا آئندہ کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے لاہور چیمبر کا تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے...