2025-11-03@06:34:00 GMT
تلاش کی گنتی: 3847
«ایک دو مسافر»:
تل ابیب: اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے افسران کے زیرِ استعمال چینی ساختہ گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جاسوسی کے خدشات اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چیف آف اسٹاف کے براہِ راست حکم پر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز کے ذریعے حساس ڈیٹا ممکنہ طور پر بیرونی سرورز کو منتقل ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں وہ افسران نشانہ ہیں جو حساس سکیورٹی عہدوں پر فائز ہیں یا جنہیں خفیہ معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔ 2026 کی...
17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔ ????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ???????? Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025 شائقین کرکٹ طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 4 نومبر کو، دوسرا 6 نومبر کو اور تیسرا 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔...
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹنگ ان کے لیے ہمیشہ ایک تھراپی اور ذہنی سکون کا ذریعہ رہی ہے۔ جب بھی وہ اداس ہوتیں، تو وہ پینٹنگ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، جس سے ان کا ذہن پرسکون ہوجاتا تھا۔ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب میں اداس ہوتی تھی تو پینٹنگ کرتی تھی۔ میرا دماغ بالکل پرسکون ہوجاتا تھا، جیسے میں کسی اور دنیا میں چلی جاتی تھی۔ جس دن میں اپنے شوہر سے ملی، اسی دن سے میں نے پینٹنگ چھوڑ دی۔ یہ بھی پڑھیے: پکاسو کی پینٹنگ میں چھپی پراسرار خاتون کا انکشاف، ایک صدی پرانا راز بے نقاب...
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔ یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔ تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے...
افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب پیر کی صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوگئے۔ یہ زلزلہ صرف چند ماہ بعد آیا ہے جب اگست کے آخر میں آنے والے زلزلے اور اس کے جھٹکوں سے 2 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پہاڑوں میں گھرا ہوا افغانستان مختلف قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے، تاہم زلزلے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال اوسطاً 560 افراد زلزلوں...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طورخم سرحد کو صرف افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے دوبارہ کھولا ہے، جب تک صورتحال میں بہتری نہیں آتی، سرحدی مقامات کارگو ٹرکوں اور عام مسافروں کے لیے بند رہیں گے۔ اس وقت سیکڑوں افغان پناہ گزیں طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں اور امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انھیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان، تاریخ، ثقافت، مذہب اور جغرافیہ کے ایسے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں کہ ایک کا استحکام دوسرے کے بغیر ممکن نہیں۔ دونوں ممالک کی سرحدیں نہ صرف زمین کے ٹکڑوں کو جوڑتی ہیں بلکہ صدیوں پر محیط مشترکہ تہذیبی اور دینی رشتے کو بھی، اس پس منظر میں دفتر ِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا یہ بیان کہ ’’پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ مثبت نکلے گا‘‘، ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ تاہم یہ امید اسی وقت نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے جب دونوں ممالک باہمی احترام، ذمے داری اور تحمل کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ترجمان دفتر ِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو...
سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے سیاستدانوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہونی چاہیے، ہم بات چیت کرنے کے پہلے بھی تیار تھے، اور اب بھی تیار ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں بیٹھتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی، عرفان صدیقی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سمجھنا چاہیے کہ صرف سیاسی بیانات دینے سے کام نہیں چلے گا، ان پر ایک صوبے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی فراخدلی سے سہیل آفریدی...
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا...
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت...
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-10 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار...
تہران : ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کو روکیں گے اور نہ ہی اپنے میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایران انٹرنیشنل کے مطابق عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور اسے خطے میں پھیلنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل کو ایک اور شکست کا...
ہفتے کی شام لندن جانے والی ایک ٹرین میں بڑے پیمانے پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ ٹرین شمال مشرقی شہر ڈانکاسٹر سے لندن کے کنگز کراس اسٹیشن جا رہی تھی، یہ ایک مصروف راستہ ہے جس پر عام طور پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی یہ افسوسناک واقعہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین پیٹر بورو اسٹیشن سے...
افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔تاہم انہوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 4 ہوسکتی ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔...
ایک امیدکی کرن تھی، غزہ کا امن معاہدہ کہ اس کے بعد جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، مگر ایسا لگ نہیں رہا ہے۔ غزہ امن معاہدے کے فوراً بعد امریکا نے روسی تیل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، یوں ٹرمپ اور پیوتن کے مابین ہنگری میں ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی۔ پیوتن صاحب اس خوش فہمی کا شکار تھے کہ پچھلے دورکا صدر ٹرمپ واپس آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ صدر ٹرمپ جو پہلے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں تھا، تھک گیا اور اب وہ یوکرین کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں جیسے جوبائیڈن کھڑا تھا۔ نیٹو آج بھی یوکرین کے ساتھ ہے۔ روس کی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندی کے بعد، ہندوستان نے اندرونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علامہ اقبال نے ’’پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے‘‘ کا مصرع مخصوص واقعات کے مشاہدے اور تسلسل میں کہا تھا مگر پاکستان میں حکمران طبقات جس طرح اس مصرعے کو فلسطینیوں کے آنے والے ماہ وسال کے ساتھ جوڑ رہے ہیں سراسر مغالطہ آرائی اور فرضی بیانیہ سازی ہے۔ یہ پاکستانیوں کو بہلانے کا ایک سامان اور گمان ہے۔ فلسطین کی آزاد اور متوازی ریاست کے تصور کا پروانہ امریکا نے اسی وقت پھاڑ کر پھینک دیا تھا جب موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا تھا۔ اس وقت تک ایک آس اور امید موجود تھی کہ مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس...
بھارت (ویب ڈیسک) جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہندو مندر میں زائرین کے ہجوم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب زئراین سری کاکولم شہر کے سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں مند ایکادشی (ہندو مذہب میں مبارک دن) کے موقع پر بڑی تعداد میں ایک ساتھ داخل ہوئے۔پون کلیان نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مندر نجی افراد کے زیرِ انتظام تھا، نائب وزیراعلیٰ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 9...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سول ہسپتال کوئٹہ کے آڈٹ کے دوران ادویات کے ریکارڈ میں انحراف اور 537 روپے کے آکیسجن سلینڈر کیلئے 40 ہزار ادا کرنے سمیت دیگر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سنڈیمن پرووینشل (سول) ہسپتال کوئٹہ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور سنگین انتظامی بدنظمی کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 تا 2022 کے دوران اسپتال انتظامیہ نے 3 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خریدیں، لیکن سپلائی آرڈرز اور بلز میں شدید تضاد پایا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق آرڈر ایک کمپنی...
افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ایک ہی روز میں صرف چمن بارڈر کے راستے تقریبا 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو احترام کے ساتھ افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل چمن کے بعد اب طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا 15 لاکھ 60 ہزار افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہی...
لاہور(نامہ نگار)پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ...
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
لاڑکانہ (نمائندہ اوصاف)علاقہ رستم کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔روزنامہ ممتاز کی رپورٹ کے مطابقشکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام...
اسلام آباد: افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور...
بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے...
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی این این کے مطابق گرفتار...
مشی گن (ویب ڈیسک)داعش سے منسلک چیٹ گروپ میں نوجوان امریکا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کو اسموگ فری بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات تیز کر دیے۔ بھارتی سرحدی علاقوں سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باوجود لاہور کا فضائی معیار قابو میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 280 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کی مسلسل مانیٹرنگ اور انسدادِ اسموگ آپریشن جاری محکمہ ماحولیات کے مطابق صبح کے وقت سرد موسم، کم ہوا کی رفتار (1 تا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے سے آلودگی کے بکھراؤ میں کمی ہوئی ہے، تاہم دوپہر 1 سے 5 بجے کے دوران ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ پنجاب...
اسرائیلی فوج کی چیف لیگل افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب ان کے خلاف ایک ویڈیو لیک کی تحقیقات شروع ہوئیں جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ تومر یروشلمی نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہوں نے اگست 2024 میں اس ویڈیو کے افشا کی اجازت دی تھی۔ اس ویڈیو سے متعلق تحقیقات کے نتیجے میں 5 فوجیوں پر مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے، جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ دائیں بازو کے سیاست دانوں نے تحقیقات کی مذمت کی اور مظاہرین نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ذہنی امراض کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 فی صد افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ سال مختلف ذہنی دباؤ کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار افراد نے خودکشی کی۔کراچی میں ذہنی امراض کے حوالے سے 26ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس کے سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر محمد اقبال آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں ہر تین ہزار افراد (34 فی صد) میں سے ایک فرد جبکہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک فردکسی نہ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں ڈپریشن کے مسائل بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ خواتین کو...
مالی کا دارالحکومت ’باماکو‘ محاصرے میں ہے ، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) مالی کے دارالحکومت باماکو پر کنٹرول کے قریب آگئی ہے۔ مغربی اور افریقی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک پیش رفت مالی کو دنیا کا ایسا پہلا ملک بنا سکتی ہے جو امریکا کی طرف سے نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ عسکریت پسند گروپ کی یہ تیزی سے پیش قدمی افغانستان میں شدت پسند تحریکوں کے کئی فوائد کے بعد ہے۔ باماکو کا زوال، اگر ایسا ہوتا ہے، پہلا موقع ہو گا کہ القاعدہ سے...
افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،کچھی اورکیچ میں ٹارگٹڈ آپریشنز، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز سمیت 24 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ خیبر پختو نخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد عرف مزاحم سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایک ایسی پیش رفت ہیں جنھیں صرف سفارتی کوشش نہیں...
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 111رنز کا ہدف دے دیا ہے۔آج کے میچ میں پاکستانی بولز کے سامنے جنوبی افریقی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے جس کے نتیجے میں پوری پروٹیز ٹیم 110 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان...
ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان...
ذہنی امراض کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 فی صد افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ سال مختلف ذہنی دباؤ کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار افراد نے خودکشی کی۔ کراچی میں ذہنی امراض کے حوالے سے 26ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کے سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر محمد اقبال آفریدی نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ پاکستان میں ہر تین ہزار افراد (34 فی صد) میں سے ایک فرد جبکہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک فردکسی نہ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں ڈپریشن کے مسائل بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کی موت کے حوالے سے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا قتل کیا گیا تھا، اور یہ انکشاف دو نفسیاتی ماہرین نے کیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق امریکا جبکہ دوسرے کا ممبئی سے ہے۔ جون 2020 میں سشانت کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں شدید ہنگامہ برپا ہوا اور ممبئی پولیس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سمیت کئی ایجنسیوں نے تحقیقات کیں۔ اگرچہ ان تمام ایجنسیوں نے اپنی رپورٹس میں کسی قسم کے فاؤل...
25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے مابین استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے مایوس کُن خبریں بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں بنتی رہیں اور ان کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگی ماحول بنا دیا گیا جبکہ غلط معلومات کا ایک سیلاب عام لوگوں کے ذہنوں میں کافی خدشات پیدا کرتا رہا۔ تاہم گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کیا گیا جس سے افواہوں کا شور کسی قدر تھم گیا۔ ترکیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے’ تمام فریقین ایک نگرانی اور ویری فکیشن نظام قائم کرنے...
کراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ...
معروف سینئر اداکارہ اور فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی نے اپنے شوہر سے جڑی خوبصورت محبت کی کہانی سنادی۔ افشاں قریشی چار دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں فیصل کے پاپا سے بےحد محبت کرتی تھی، ایک موقع پر میں نے ایک فلم سائن کی لیکن شوٹنگ پر جانے کے بجائے کراچی واپس آ گئی تاکہ ان سے ملاقات کر سکوں، جب فلم کے ڈائریکٹر مجھے ڈھونڈتے ہوئے گھر پہنچے تو میں بستر کے نیچے چھپ گئی۔ افشاں قریشی نے مزید بتایا کہ ’میری ملاقات فیصل...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کے پاس ایک نیا اور مؤثر فورم موجود ہے جہاں دہشت گردی سے متعلق شواہد اور ٹھوس ثبوت پیش کیے جاسکیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور قطر کی معاونت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کو سمجھا اور اسے خطے کے امن کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں ختم کی جائیں گی، اور...
گزشتہ 6 روز سے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان انتہائی اہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ مذاکرات کا مقصد پاکستان کی طرف سے ایک ہی بنیادی مطالبے پر پیشرفت حاصل کرنا تھا۔ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے مؤثر طور پر روکنا، اور بھارت کی پشت پناہی یافتہ دہشتگرد گروہوں، خصوصاً فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا۔ یہ مذاکرات کئی مواقع پر تعطل کا شکار ہوتے دکھائی دیے۔ خاص طور پر گزشتہ روز تک صورتحال یہ تھی کہ بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی تھی اور پاکستانی وفد واپسی کی تیاری کر چکا تھا۔ مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول/پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ثالث ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے وطن واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے جب کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا مطالبہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں، استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے، تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، کراچی کے 12 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جامعہ کراچی کے قریب گلشنِ نور اپارٹمنٹ کے پاس جھاڑیوں میں لگنے والی آگ میں ایک 50 سالہ شخص محمد رفیق ولد محمد شریف انصاری جاں بحق ہوگیا۔ گلشنِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں لگی آگ کے نتیجے میں 55 سالہ معذور شخص ایوب جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔ حب چوکی روڈ پر ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی...
اﷲ رب العزت نے انسانوں کو مختلف رشتوں میں پُرویا ہے، ان میں کسی کو باپ بنایا ہے تو کسی کو ماں کا درجہ دیا ہے اور کسی کو بیٹا بنایا ہے تو کسی کو بیٹی کی نسبت عطا کی ہے، غرض رشتے بنا نے کے بعد اﷲ تعالیٰ نے ان کے حقوق مقرر فرمائے ہیں، ان حقوق میں سے ہر ایک کا ادا کر نا ضروری ہے، لیکن والدین کے حق کو اﷲ رب العزت نے قرآن کریم میں اپنی بندگی اور اطاعت کے فوراً بعد ذکر فرمایا، یہ اس بات کی طرف اشا رہ ہے کہ رشتوں میں سب سے بڑا حق والدین کا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے ارشادِ گرامی کا مفہوم: ’’اور تیرے رب نے یہ حکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینیئر رہنما سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع حیدرآباد احسان ابڑو نے حیدرآباد شہر میں بدترین بدانتظامی افراتفری، اداروں کے درمیان تناؤ اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اس وقت بدترین انتظامی تنزلی، وبائی صورتحال اور کرپشن و لوٹ مار کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، ایک طرف ڈینگی جیسا وائرس ہے جس نے شہر کو جکڑا ہوا ہے اور کئی درجن زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں، اور اسکے تدارک کے ہنوز دیرپا اور موثر انتظامات کہیں نظر نہیں آ رہے تو دوسری جانب انتظامی اداروں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمیداران آپس میں باہم...
یہ بات سو فیصد درست ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر درحقیقت انصاف سے انکار ہی ہوتا ہے،کیونکہ بروقت انصاف ملنے سے متاثرہ فریق کی داد رسی ہوتی ہے اور مخالف فریق کی سرزنش ہوتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں لوگ قانون توڑنے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ انھیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ان کو ان کے غلط کام کی سزا ضرور ملے گی۔ ہمارے ہاں انصاف صرف دیر سے نہیں ملتا بلکہ جب ایک شخص پوری زندگی گزار دیتا ہے تب کہیں کسی مقدمے کا فیصلہ سامنے آتا ہے۔ یہی وہ بنیادی خرابی ہے کہ جس نے ہمارے معاشرے کے امن و امان کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہمارے ملک کے تمام ادارے دن...
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن یہ چار روز مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔ استنبول کے حالیہ مذاکرات کا آغاز تو مثبت تھا، تحریری معاہدے کی تیاری، چار روزہ نشستیں اور خارجہ پالیسی کے بولنے والوں کی زبانی یقین دہانیاں مگر جب نتیجہ صفر رہے، طالبان کے مطالبات بدل جائیں اور ہر ملاقات کے بعد نئے مسائل جنم لیں، تو یہ ظاہر ہوتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-03-7 شاہنواز فاروقیانسانی تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ انسان محبت میں غلو کرکے بھی عدم توازن کا شکار ہوتا ہے اور نفرت میں غلو کرکے بھی عدم توازن سے دوچار ہوتا ہے۔ چنانچہ انسان کو اپنی محبت پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور نفرت کو بھی غور سے دیکھتے رہنا چاہیے۔ اگر انسان یہ نہیں کرتا تو پھر پست مزاجی اور ننگا پن اس کا مقدر بن کر رہتا ہے۔ اس امر کی ٹھوس مثال عہد حاضر کے پنجابی دانش ور ہیں جو طالبان کی نفرت میں اندھے ہوگئے ہیں۔ ان کے اندھے پن کی دو ناقابل تردید مثالیں حال ہی میں سامنے آگئی ہیں۔ جب سے پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طالبان کے خلاف سخت موقف اختیار...
آن لائن لغت ڈکشنری ڈاٹ کام نے سال 2025 کے ورڈ آف دی ایئر اعلان کر دیا ہے اور اس سال کا جیتنے والا لفظ ہے، 67 یعنی سکسٹی سیون نہیں بلکہ سکس سیون۔ بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں ڈکشنری ڈاٹ کام کی ٹیم نے بتایا کہ ہر سال کا منتخب کردہ لفظ ایک لسانی یادگار ہوتا ہے، جو اُس سال کے سماجی رجحانات اور عالمی واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ لفظ ’67‘ کی اصل جڑیں واضح نہیں ہیں، لیکن اساتذہ اور والدین نے رواں سال کے دوران دیکھا کہ بچے اور نوجوان اسے عام بول چال میں استعمال کرنے لگے ہیں۔ ‘6-7′: What does this https://t.co/V2ukoi2BsC ‘word’ of the year even mean? https://t.co/jdJGB9GXvc — PennLive.com (@PennLive) October...
افغان طالبان کے نمائندے سہیل شاہین نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکراتی وفود اب بھی ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں تاہم یہ مذاکرات محض ایک نشست میں مکمل ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان جمعرات کو بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان نمائندے نے کہا کہ تاہم ان کے درمیان براہ راست بات چیت فی الحال نہیں ہو رہی۔ سہیل شاہین نے بتایا کہ دونوں وفود الگ الگ ہوٹلوں میں مقیم ہیں اور صرف میزبان ملک ترکی ہی ان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور مشتبہ کشتی پر مہلک حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی کشتی ہونے کے شبہ میں ایک اور کشتی پر میزائل داغا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کی رات X پر جاری بیان میں کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف وار (محکمہ جنگ) نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی پر مہلک کارروائی کی ہے، جس میں چار مرد منشیات فروش دہشت گرد مارے گئے، کشتی ایک نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں...
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات کے حوالے سے سفارتی سطح پر رابطے کیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ بحال ہورہے ہیں، ترکیہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میزبان ملک ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ استنبول سے پاکستانی وفد مذاکرات میں ناکامی کے بعد آج واپس روانہ ہونے والا تھا مگر میزبانوں کی درخواست پر طالبان سے مذاکرات کے لیے اب...
پنجاب کے ضلع جہلم کے گاؤں موہال میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر مبینہ طور پر ایک گائے کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی خواتین کو مفت گائے اور بھینس ملے گی، مریم نواز کا تاریخی اقدام متاثرہ گائے کے مالک کے مطابق، ملزمان نے گائے کے سامنے والے پاؤں پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور پھر وہ موقعے سے فرار ہو گئے اور مالک کو دھمکیاں دیں۔ جہلم کے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک کو واقعے کے قریب جنگل سے پکڑا گیا۔ مزید پڑھیے: بہادر گائے نے جان...
سعودی عرب اپنی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین سروس متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صحرائی علاقے میں 800 میل تک کا سفر طے کرے گی۔ یہ پیش رفت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران متعارف کرائی گئی، جہاں ٹرین کا نام “ڈریم آف دی ڈیزرٹ” رکھا گیا۔ ٹرین سروس 2026 کے آخر میں باقاعدہ آغاز کرے گی۔ اس پراجیکٹ میں سعودی عرب ریلویز اور اطالوی گروپ Arsenale کا اشتراک شامل ہے، جو لگژری ٹرینوں میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔ Arsenale کے چیف ایگزیکٹو پاؤلو بارلیٹا نے کہا کہ، ڈریم آف دی ڈیزرٹ ایک متحرک ماسٹر پیس ہوگی، جو اطالوی مہارت اور سعودی وژن کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ ٹرین 800 میل طویل روٹ پر سعودی عرب کے...
معاملے سے آگاہ ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ بات چیت کے اختتام پر، لوپیز نے اپنا پرپوزل پیش کیا کہ پائلٹ وینزویلا کے صدر مادورو کو خفیہ طور پر امریکہ پہنچانے کے بدلے میں بہت امیر ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی ایجنٹوں نے مادورو کے ذاتی پائلٹ کو خریدنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ایجنٹ نے خفیہ طور پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو وینزویلا کے رہنما کی گرفتاری اور...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں...
عرفان ملک:لاہور سمیت پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی تلاش, پنجاب پولیس کو 1لاکھ 96ہزار 975 افغانوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا. وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افغانیوں کے پاس پی آر او کارڈز دستیاب تھے، سپیشل برانچ نے 1لاکھ 16 ہزار 896 افغانیوں کی چیکنگ کی گئی۔ مذکورہ افغان باشندوں کے پاس پروف آف ریزیڈینس موجود تھا، پنجاب بھر سے ابتک 94ہزار 167 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاسکا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز پولیس کی جانب سے 36088 افغانوں کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا، رضاکارانہ طور پر جانیوالے افغانوں کی تعداد 58079 ریکارڈ کی گئی۔ پی او آر کارڈز رکھنے والے 1لاکھ سے...
جنوبی افریقا نے ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 319 رنز بنائے۔ کپتان لورا وولوارٹ نے 143 گیندوں پر 169 کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی جس میں 20 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ تزمین برٹس نے 45 اور مریزان کیپ نے برق رفتار 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ شول ٹائرون 33 اور ناڈین ڈی کلرک 11 رنز رنز پر ناقابل شکست رہیں۔ انگلینڈ کی...
سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔ دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
ویب ڈیسک :پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری، سروسز کی جدید کاری اور ریونیو (آمدنی) میں اضافہ کیا جا سکے، یہ نیا طریقہ کار پرانے بولی سسٹم کی جگہ لے گا، جس میں شرکاء کی تعداد محدود تھی۔ نئے سسٹم کے تحت جن 11 ٹرینوں کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ نیلامی 20 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستگی، دہشت گردی کے منصوبوں اور مختلف حملوں میں کردار ادا کرنے کے اعترافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سطورے کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ سے ہے۔ سطورے کے بیان کے مطابق ایک شخص عاصم نے اسے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملاقات کرائی، جس کے بعد اس نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔سطورے نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے پشاور آیا، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد کمانڈر قاری محمد...
دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان...
پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔ گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون اور نومولود سمیت7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں7افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میںموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت 30سالہ نور محمد کے نام سے ہوئی۔ بلدیہ A25 داؤد گوٹھ کٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زمان ٹائون تھانے کی حدو دکورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 4بی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہ رخ ولد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ میں آج ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ رشوت ستانی سے تنگ ایک شہری نے کھلے عام تفتیشی افسر انسپکٹر ممتاز کو گھیر لیا اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ واقعہ نے ناصرف عدالت کے احاطے میں موجود افراد کو حیران کر دیا بلکہ پولیس کی ساکھ پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انسپکٹر ممتاز ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لائے۔ اسی دوران ایک شہری نے اچانک ان کا راستہ روک کر وڈیو بناتے ہوئے الزامات عائد کیے کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے ملاقات کے لیے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی اور جب میں نے دینے سے انکار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکہ حق دس بارہ گھنٹہ چلا اور پھر ان کو آرام آگیا جب کہ بھارت کی فوج ہم سے پانچ گنا زیادہ ہے، میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے متفق ہوں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونا ہیں لیکن جب تک ان کی تسلی تشفی نہیں ہوگی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، تسلی تشفی ایک بار ہوچکی ہے، ایک دو...
ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
اسلام ٹائمز: فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک فلسطینی نوجوان کو صرف ChatGPT سے گفتگو کرنے پر گرفتار کیا۔ اسے کسی الزام کے بغیر 12 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ فلسطینی وکیل خالد محاجنہ کے مطابق یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کسی کو AI سے ذاتی گفتگو پر پکڑا گیا ہے۔ اب اسرائیلی سیکیورٹی ادارے AI تعاملات کو ممکنہ جرم کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: امریکا کی نئی نسل کی جانب سے اسرائیلی پالیسیوں کی حمایت میں کمی کے بعد اسرائیل اب مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی مرضی کی کہانی کو عام کرسکے۔ تسنیم نیوز کے مطابق اسرائیل نے کلاک ٹاور (Clock Tower X LLC) نامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرینِ طب نے اس بات کا گہرا مطالعہ شروع کیا ہے کہ رات کے وقت گھروں، گلیوں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی مصنوعی روشنی انسانی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔مختلف تحقیقات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ رات کے وقت روشنی کے ماحول میں زیادہ دیر تک رہنا جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ نومبر 2022 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، بیرونی مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مارچ 2023 میں سامنے آنے والی ایک اور تحقیق نے بتایا کہ نیند کے دوران کسی بھی قسم کی روشنی کا استعمال بڑھاپے میں موٹاپے، ذیابیطس اور...
ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی بحالی اور قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا اور پاکستان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ ایک حوالدار 3 ججوں کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ایک حوالدار نے انہیں روکا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر انصاف اور آئین کی بالادستی سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدالتوں کو مفلوج کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے عدالتی نظام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے تحت منتخب ہو کر وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے کہا کہ...
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا انکشاف کمپنی کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 0.15 فیصد صارفین کی گفتگو میں ‘ممکنہ خودکشی کے منصوبے یا ارادے’ کے واضح اشارے پائے گئے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، اس لیے یہ شرح تقریباً 12 لاکھ افراد کے برابر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین...
افغان طالبان 3 حصوں میں تقسیم، یہ ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: میجر جنرل (ر) انعام الحق
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں قریبی مدت میں سیاسی و سماجی استحکام کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور پاکستان کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات ’دوستی سے زیادہ مجبوری‘ پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق کابل حکومت کے پاس نہ تو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیاسی حل ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہاکہ افغانستان کو سمجھنے کے لیے صرف جغرافیہ نہیں بلکہ اس کی تاریخ، قبائلی سماج اور پشتون ولی جیسے روایتی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق افغانستان ’ایک پیچیدہ معاشرہ‘ ہے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔ علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 5کروڑ 40لاکھ زائرین اور نمازیوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ۔ خبر رساں ادارکے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ایک کروڑ 70لاکھ افراد نے نماز ادا کی۔ عمرہ کرنے والوں کی تعدادایک کروڑ10لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی میں 2کروڑ 10لاکھ نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔دوسری جانب ادارہ امور حرمین...