2025-05-10@22:52:35 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«خفیہ معلومات»:
گذشتہ بدھ سے شروع ہونے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چین میں تیار کردہ جے-10 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارت کے کم از کم دو فوجی طیارے مار گرائے گئے، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ “رافال” طیارہ بھی شامل ہے۔ اگرچہ بھارت نے کسی بھی طیارے کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے تاہم پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ نے جے-10 طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی، البتہ انہوں نے استعمال شدہ ہتھیاروں یا میزائلوں سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ خفیہ معلومات کا خزانہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تناؤ نے چین کے لیے سنہری موقع فراہم کیا، جسے ماہرین ایک “قیمتی...
پاکستان کا جوابی وار جاری ہے اور ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا ہے۔ پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت رکھ دیا گیا، ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے لکھا جا چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ...
مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی کے 19 اپریل کو سری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را” کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوگئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ۔دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوگئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا تھا، جب کہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر...
پشین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور مارےگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔ امن...
امریکا کے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزتھ کو ایک بار پھر یمن پر امریکی حملوں کی پیشگی معلومات ‘سگنل’ گروپ میں غیرمتعلقہ افراد سے شیئر کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکریٹری دفاع نے یمن پر ہونے والے فضائی حملوں کی خبر ‘سگنل’ مسیجنگ ایپ کے ایک گروپ میں دی جس میں ان کا بھائی، بیوی اور ذاتی وکیل شامل تھے۔ گزشتہ مہینے ‘دی اٹلانٹک میگزین’ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایڈیٹر ان چیف کو سگنل کے ایک ایسے گروپ کا حصہ بنایا گیا جس میں سیکریٹری دفاع سمیت مختلف حکام یمن پر امریکی حملوں سے متعلق گفتگو کررہے تھے۔ اس انکشاف کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلی عہدیداروں کی خفیہ چیٹ میں کوئی معلومات افشا نہیں کی گئیں، حوثیوں پر حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں واقعہ معمولی غلطی تھی وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چیٹ کی تحقیقات ایف بی آئی کا مسئلہ نہیں، قومی سلامتی کے مشیر بہترین کام کر رہے ہیں انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بہترین سگنل ٹیکنالوجی ہے، یوکرین کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، مشرق وسطی سے متعلق بھی پیشرفت ہو رہی ہے، روس سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخواست...
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر کے سابق صدر کی خفیہ دستاویز تک رسائی میں رکاوٹ کھڑی کردی۔ اب جو بائیڈن کو روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ بھی نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت بہت خراب ہے۔ حساس معلومات کے معاملے میں وہ اپنے بہترین برسوں میں بھی قابل اعتماد نہیں تھے۔ اپنا مشہور فقرہ دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ !You’re fired, Joe
اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کو افشا کرنے کے حوالے سے قانون موجود ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جاتا ہے اس کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر قرۃ العین مری نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ حساس معلومات افشا کرنے کے حوالے سے سزا کا کوئی قانون موجود ہے۔ قرۃ العین مری نے کہاکہ پولیس کو حساس معلومات پر کیوں رسائی دی گئی ہے اور جو لوگ جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی...
فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز(سب مرین) سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار، فٹنس ایپ اسٹراوا سے حساس معلومات افشا ہوگئی فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز ایک سنگین سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار ہو گئی ہے، جب فٹنس ایپ اسٹراوا کے استعمال نے حساس معلومات کو بے نقاب کر دیا۔ اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، کی غلطی نے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اور عملے کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں۔ یہ آبدوزیں ہر ایک پر 16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے۔ تاہم، اس سیکیورٹی خرابی میں فرانس کے جوہری آبدوز کے...