2025-09-18@01:53:10 GMT
تلاش کی گنتی: 65
«پانی کی فراہمی بند ہے»:
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے سماجی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی۔ یہ بھی پڑھیں:متنازعہ پرینک ویڈیو بنانے پر معروف ٹک ٹاکر کو پابندی کا سامنا قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں اس وقت ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل، خصوصاً بچے، بے حیائی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کا عکس متن میں کہا گیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نہ صرف آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر بھی اکساتے ہیں، جو ہمارے اسلامی معاشرتی اقدار کے...
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آئینی بینچ، آئینِ پاکستان میں 26ویں ترمیم کے تحت قائم کیا گیا جو پارلیمان کی منشاء اور مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور عدالت کی کارکردگی میں ایک ساختی پیش رفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟ گریز اِن لندن میں بین الاقوامی وکلا ایسوسی ایشن کے ڈنر سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بینچ آئینی تشریحات اور فیصلوں پر خصوصی توجہ کو یقینی بناتا ہے۔ عدلیہ کا آئینی کردار جسٹس شاہد بلال حسن نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی حدود آئین سے باہر نہیں بڑھا سکتی اور اُسے ہمیشہ اپنے آئینی کردار پر...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے...
مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لیاری کے یو سی چیئرمین اور واٹر کارپوریشن افسران نے شرکت کی، لیاری کے یو سی چیئرمینز نے میئر کراچی کو پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہر میں بلا تفریق پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر قانونی کنکشنز کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے، حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال ڈالی جا رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئی کینال کا افتتاح...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج راولپنڈی میں بننے والے نئے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بن چکی ہیں، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر اس فلائی اوور سے زیادہ وہاں نصب ہونے والی گھڑی توجہ کا مرکز بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین اس فلائی اوور کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گھڑی کے بارے میں سوال کر رہے ہیں کہ آخر یہ گھڑی یہاں کیوں نصب کی گئی ہے؟ ذیشان رشید نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ آخر یہ جی پی او چوک میں گھڑی...
سٹی 42: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی، گذشتہ 3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہےگی،رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی،مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، حکومتی اخراجات پرملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی، حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی جاری رہے گی،وزارت خزانہ نےفیصلوں پرعمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکو نوٹیفکیشن بھیج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے عالمی ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے میں بھارتی اقدام کو ٖغیرقانونی قراردینے کو پاکستان کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دریائے سندھ پاکستان اورسندھ کی لائف لائن ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ثابت ہوگیا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے بھارت آبی جارحیت ودہشتگردی کے ذریعے ہماری زراعت کوناقابل تلافی نقصان اورپاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ صوبائی امیر نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی اقدام کو غیرقانونی قرار دینا حق کی فتح ہے کیوںکہ معاہدے میں ایسے کسی اقدام کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کی یوسی 46 سلطان آباد گندگی، غلاظت کا ڈھیر، لوگ سیوریج کا گندا پانی پینے پر مجبور، منتخب چیئرمین، نائب چیئرمین کی نا اہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی عذاب کردی۔ تفصیلات کے مطابق مولوی تمیزالدین خان روڈ یوسی 46 سلطان آباد میں سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہوگیا، یومیہ بنیاد پر گٹر ابل رہے ہیں، جس کے باعث گلیاں، چوراہے گندے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں، بیشتر گلیوں سے مکینوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے، اس کے علاوہ واٹر بورڈ کی لائنوں میں سیوریج کا گندا اور مضر صحت پانی آرہا ہے، جس نے مکینوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے جب کہ گندا پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایگزیکیوٹو انجنیئر ہالا ایریگیشن ڈویژن ہالا نے دریائے سندھ میںپانی کی کمی کی وجہ سے وارہ بندی کے پروگرام کا اعلان کیا ہے-تفصیلات کے مطابق روہڑی مین کینال گروپ ون کی جمالی مائنر،زیرپیرمائنربیرانڈی مائنر،کمبداروں مائنر،نیوشیخانی مائنر،لکیسرلنک چینل،کیبرانی مائنراورڈی اوزآرایم سی 807 سے 891 میں 9 جون سے 17 جون 2025 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ نکر ڈسٹری 17 سے 25 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی -روہڑی مین کینال گروپ ٹو میںکم بلیمامائنر،گدالی مائنر،ملداسی مائنر،دہندھومائنر،مٹیاری مائنر،اڈیرولعل مائنر، سلطانپور مائنر اورڈی اوزآر ایم سی693 سے 807 میں 17 سے 25 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ سوئیکندر ڈسٹری 9 جون سے 17 جون 2025 تک پانی کی فراہمی بند رہے...
لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ منظور مانیکاخاندان کا پاکپتن کی سیاست میں اہم مقام ہے۔پیپلز پارٹی کے لئے بشری منظور مانیکا کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد مانیکا کی رہائش گاہ ای ایم ای کالونی میں ان کی عیادت کے بعد اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے میاں منظور مانیکا اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کیا اور پاکپتن کی کسان تحریک و ضلع میں تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی۔

پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
ندیم افضل چن—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں دیے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔ ندیم چن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...

بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف ایک خطرناک تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دریاوں پر حکومت کرنے کے لیے 1960 میں دستخط کیے گئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا حالیہ اشارہ ایک خطرناک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی، جو سیاسی کشیدگی کے باوجود تاریخی طور پر لچکدار ہے، جنوبی ایشیا میں جغرافیائی سیاسی لیور کے طور پر پانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کا اشارہ ہے ویلتھ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...

اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفننگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سابق اٹارنی جنرل اور سینئر قانون دان اشتر اوصاف نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، پانی کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے اور ابھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو وہ کبھی اقوام عالم میں اپنی ساکھ بحال نہیں کر سکے گا ، بھارت کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، معاہدے کے تحت سندھ طاس کو یکطرفہ طور پر ختم یا معطل کرنا ممکن نہیں، ورلڈ بینک اس معاہدے کا ضامن ہے اور معاہدہ...

بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کئے ہیں...

اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن اور قوم پرست جماعتوں سے عوام میں اضطراب نہ پھیلانے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر کام گذشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے جبکہ سندھ کے اعتراض کی وجہ سے قومی معاشی کونسل میں اس منصوبے کی منظوری نومبر سے رکی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلے تو ہر قسم کی کال دیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر سب سے پہلے ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا سندھ حکومت یہ کینال کبھی بننے نہیں دے گی کراچی...
یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، نیپا، لیاری ، جمشید ٹاؤن بھی متاثر ہونگے غازی گوٹھ میں 84انچ قطر لائن کا مرمتی کام 4روز میں مکمل ہوگا، ترجمان واٹر کارپوریشن کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث آج 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رسا کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی...
غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا، تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں...
کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث کل 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام کل 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔ کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی...
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
کراچی(اوصاف نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم نے...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔ موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو...
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے۔عالمی یومِ آب اور آرتھ آور کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا عالمی یومِ آب 2025ء کو گلیشیئر کے تحفظ کے موضوع کے تحت منا رہی ہے، گلیشیئرز، آبی وسائل کے تحفظ، خطے اور کرہ ارض کے محفوظ مستقبل اور مل کر کام کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلیشئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے، پھر بھی زندگی کو برقرار رکھنے والا یہ وسیلہ بدترین دباؤ میں ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک...
پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کرنے کے ساتھ قہقہے بھی لگائے۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوئی غیر رسمی ملاقات میں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے گزرتے ہوئے مصافحہ کیا اور کسی بات پر قہقہے بھی لگائے۔ مختصر گفتگو کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ مزید پڑھیں: بم دھماکے سن کر قہقہے لگانے والی شامی بچی زلزلہ کے بعد گُم سُم صحافی نے لقمہ دیا کہ ملک کے لیے بھی اکھٹے ہوں، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ اس پر خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔ صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کیلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔جی ڈی اے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کھوٹا سکہ ہے۔ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدیگرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز منصوبے کو مسترد کیا اور سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی، صدر زرداری نے بھی پارلیمنٹ...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے، حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات مددگاررہی، یقین ہے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پائے گا۔ بوہلر کا مزید کہنا تھا کہ حماس سے امریکا کی براہ راست بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں، یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جرمنی میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل ڈٰیموکریٹ پارٹی کے ساتھ مل کر کولیشن حکومت سازی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ تیئس فروری کو ہونے والے جرمن الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا اتحاد سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی (متبادل برائے جرمنی) ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے...

’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بار بار گمراہ ہو جاتے ہیں ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔ حال ہی میں شیر افضل مروت نے صحافی ارشاد بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے لیے مہم شروع کی تو میڈیا نے انہیں ہیرو بنایا اور الیکشن میں ان کی محنت اور لوگوں کی عمران خان سے محبت کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں تک سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت باہر آ گئی اور 11 اپریل کو انہیں سب سے پہلے فوکل پرسن کے منصب سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
— فائل فوٹو کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال،پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن، سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل ہوگی جبکہ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے. ترمیم سے عدالت کے اندرعدالت بنادی گئی. حکمرانوں کو اب تک 26 ترمیم کے کچھ نکات کا علم نہیں.انہوں نے وکلا سے گلہ کیا کہ آپ تو ہر تحریک میں آگے ہوتے تھے.26 ترمیم کے خلاف نہیں نکلے؟چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پروکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت ہونا لازمی ہے. اکثریت نہ ہونے کے باوجود 26 ویں ترمیم پاس کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے.پی ٹی آئی ایوان کی...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں

وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں ہے، ملک کےعوام حکمرانوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا پائپ لائن...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مرمت کا کام اتوار کے روز 9 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ترجمان نے بتایا کہ شہر...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں مبارک باد دے رہے ہیں
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں مبارک باد دے رہے ہیں

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔ وزیرِ...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
(گزشتہ سےپیوستہ) قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹرمپ کی اقتصادی بیان بازی شایدڈنمارک کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے کیونکہ امریکا ڈنمارک اوریہاں تک کہ یورپی یونین کی اشیاپرمحصولات میں نمایاں اضافہ کررہاہے جس کی وجہ سے ڈنمارک کوگرین لینڈکے معاملے میں کچھ رعایتیں دینے پرمجبورکیاجارہاہے اور ڈنمارک کی حکومت کودیگرحالت کی وجہ سے اس جزیرے پر توجہ دینے کے لئے مجبورکیاجارہاہے توایسے میں یہ کہاجاسکتاہے ڈنمارک کی اس جزیرے پرتوجہ میں دیگرعوامل بھی کارفرماہیں۔ ٹرمپ تمام امریکی درآمدات پر10فیصدبراہ راست ٹیرف لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس سے یورپی ممالک کی ترقی میں بہت سی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ لہٰذاڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کی کچھ کمپنیاں اب امریکامیں پیداواری مراکزقائم کرنے پرغورکررہی ہیں۔بین...

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس پیشرفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن کو...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...