اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لئے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔
دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر مشتمل ہے۔
تو 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو اپنے پاسپورٹس پر جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیںالبتہ ویزا فری ممالک میں بھی جانے کے لئے پاسپورٹ پاس ہونا ضروری ہے۔تو جانیں وہ کونسے ممالک ہیں جو پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا فری ہیں۔
بارباڈوس (کیریبئین جزائر کا ایک ملک) میں ویزا فری قیام ممکن ہے۔جنوبی بحرالکاہل میں واقعی جزائر کک میں جانے کے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔ڈومینیکا (کیریبئین جزائر کا چھوٹا ملک) میں بھی ویزے کے بغیر قیام ممکن ہے۔کیریبئین جزائر کا ایک اور ملک ہیٹی بھی ویزے کے بغیر قیام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔براعظم افریقا میں واقع دنیا کے سب سے چوتھے بڑے جزیرے مڈغاسکر میں بھی پاکستانیوں کو ویزا کے بغیر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرو نیشیا میں بھی ویزا فری قیام ممکن ہے۔کیرینئین میں واقع برطانیہ کے زیرتحت جزائر پر مشتمل خطے
 مانٹسریٹ میں بھی آپ ویزا لئے بغیر جاسکتے ہیں۔جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے بھی پاکستانیوں کے لئے کھلا ہے اور وہاں جانے کے لئے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔افریقی ملک روانڈا بھی پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک Saint Vincent and the Grenadines بھی ویزا فری قیام کی اجازت دیتا ہے۔جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک Trinidad and Tobago میں بھی ویزے کے بغیر قیام کرنا ممکن ہے۔آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری قیام کی اجازت دینے والے ممالک میں شامل ہے۔

ویکسنیٹ 2025: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے صنعت زار کے سٹالز کا افتتاح کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ویزا فری قیام کی ضرورت نہیں بھی پاکستانی ویزا لینے میں واقع جانے کے میں بھی ممکن ہے کے بغیر کے لئے

پڑھیں:

سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی چینلز سے ہم نے تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، سینٹر مشتاق محفوظ اور خیریت سے ہیں، سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے اس سے قبل ان افراد کی بحفاظت واپسی کو مربوط کیا تھا جو پہلے اترے تھے، برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کی رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر کئی فلسطین نواز کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ بھی شامل تھیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں جن میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں جن میں بدستور سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دیدی
  • ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان
  • پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر! نادرا نے شناختی کارڈ منسوخی کا عمل آسان کر دیا
  • دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد
  • سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
  • نیت صاف ہو تو عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی :ہمایوں اختر خان  
  • دنیا میں ایک شخصیت جو بغیر ویزے کے کسی بھی ملک کا دورہ کرسکتی ہے
  • بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیل جیسی ریاست کا کوئی ذکر نہیں تھا، لارڈ روڈریک بالفور کا انکشاف
  • عوامی جمہوریہ چین قیام سے سپر پاور تک کا سفر
  • پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم