کراچی سے اٹلی، سعودیہ قطر جاتے ہوئے مزید 13 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔
قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔
محمد عمران کو آذربائجان کے ٹورزم ویزے پر جاتے ہوئے اخراجات کی مناسب رقم ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
محمد انیس کو وزٹ ویزا پر اٹلی جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، نعمان مقصود کو بینن کے رہائشی ویزا پر جاتے ہوئے پروٹیکٹر اور متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
خاتون سدررا بی بی کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر روک دیا گیا۔
مسافر دل نواز کو بزنس ویزا پر تنزانیہ جاتے ہوئے ویزہ کی سپورٹنگ کی دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نوروز رند کو امارات جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے اعتراف کیا ویزہ میں ٹریول ایجنٹ نے دو لاکھ روپے لے کر امارات کی نئی پالیسی کے مطابق تبدیل کیا۔
ایجنٹ عارف نے ویزہ کیٹیگری میں ردوبدل کرکے اسے جعلی بنایا اور اسے واٹس ایپ کے ذریعے تبدیل کیا گیا، ثبوت کے طور پر اس نے اپنے اصل ویزہ کی فوٹو کاپی دکھائی جس پر مسافر کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل بھیج دیا گیا۔
عمان کے دو مسافر عبدالنبی اور انعام گل ورک ویزہ پر جاتے ہوئے سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جاتے ہوئے دیا گیا ویزا پر
پڑھیں:
بھارتی طیارے کی محض ایک منٹ میں اُڑان بھرنے سے تباہ ہونے کی مکمل ویڈیو وائرل
بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔
طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔
طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad. It also appears to show smoke (or dust) as the aircraft lifted off from the runway. pic.twitter.com/8ytjZCDOP1
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 12, 2025طیارہ جس عمارت پر گرا وہ میڈیکل کے طلبا کا ہاسٹل تھا جہاں بڑی تعداد میں طالب علم رہائش پزیر تھے۔
خوش قسمتی سے طیارے کے 242 مسافروں میں ایک مسافر زندہ سلامت اپنے پاؤں پر چلتا ہوا معمولی زخمی حالت میں ملبے سے باہر آگیا۔
اس ایک شخص کے علاوہ باقی تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ہاسٹل میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی ہلاکتیں 294 تک جا پہنچی۔
طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات میں کافی وقت لگ سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثہ پرندوں کے غول کے ٹکرانے سے بھی ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں انجن پاور کا خراب ہونا یا ہوا میں دباؤ میں بے پناہ کمی بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔