زبوں حال زراعت اور بجلی قیمتیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ایک طرف حکومت پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ میں گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر چوہدری شفیق انجم نے میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے فلور ملز بحران سے دوچار ہیں گندم کی زیر کاشت رقبے میں کمی کے باعث پیداوار کم رہنے کا امکان ہے حکومت فلور ملز اور کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے یہی مؤقف چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو متنبہ کرتے ہوئے اپنایا کہ اگر پنجاب حکومت نے گندم چار ہزار روپے فی من نہ خریدی تو آئندہ گندم کی فصل نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاسکو کو ختم کرنے جا رہی ہے موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی اور حکومت کو گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔
ملک میں اس سال کپاس کی پیداوار میں کم ہو جانے سے ملکی ضروریات پوری نہیں ہو رہی جننگ فیکٹریوں میں پچھلے سیزن کی نسبت اس سال 33 فیصد کاٹن پھٹی کی گانٹھیں کم آئی ہیں پاکستان کو 1کروڑ 15لاکھ گانٹھوں کی سالانہ ضرورت ہے جبکہ 55 لاکھ گانٹھیں آئی ہیں لہٰذا بھاری زرمبادلہ خرچ کر کے کپاس کی درآمد کرنا پڑیں گی ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستانی برآمدات میں 60 فیصد کا حصہ دار ہونے کی بدولت پاکستان کی معیشت کا اہم ستون سمجھا جاتا ہے لیکن دوسری طرف یہ شعبہ سیاسی اور معاشی بحران کے باعث گو نا گوں مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ حکومت پنجاب کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ پچھلے سال کپاس کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے پورا زور لگا دیا تھا اور حکومت نے کپاس کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کے دعوے کیے تھے لیکن کسانوں کو سستے زرعی مداخل کا بندوست کیا گیا اور نہ ہی انہیں کوئی سہولت فراہم کی گئی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور رہی سہی کسر حکومت پنجاب نے گندم کی فصل کی صحیح قیمت کسانوں کو ادا نہ کی یہ کسانوں کے ساتھ ظلم پہ ظلم کرنے کے مترادف تھا اسی طرح اس سیزن میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے گنے کی قیمت مقرر نہ ہونے سے شوگر ملز کسانوں سے اپنی من مانی قیمت پر گنا خرید رہی ہیں اور حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے شوگر مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ایسے میں حکومت یہ کہے کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی چاہتی ہے تو یہ سراسر غلط بات ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاشتکاروں کو ان کے جائز حق دلانے کیلئے میدان عمل میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور اسی طرح بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف انہوں نے 17 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو جماعت اسلامی کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاہدہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ ان کے اس مؤقف میں بڑا وزن ہے کہ جن آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ معاہدے ختم کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی اس فائدے کے اصل حقدار تو بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں ان کو یہ فائدہ منتقل ہو تاکہ بجلی کے بل کم ہوں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی لہٰذا یہ نہیں ہو گا کہ جماعت اسلامی اس پر خاموشی اختیار کر لے، ہم پُرامن عوامی احتجاج کی قوت کا آپشن استعمال کریں گے اور عوام کے غضب کیے گئے حقوق ان کو دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی منظوری دی ہے جس سے 1.
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حکومت پنجاب آئی پی پیز گندم کی نہیں ہو کے ساتھ
پڑھیں:
پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
---فائل فوٹوپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالسیوں کے باعث 16 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت نہیں کی گئی۔
احمد خان کا کہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر اور اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد یہ پنجاب کو بھی آؤٹ سورس کردیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم شہباز شریف کو نشانے پر لے لیا۔
احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ملک احمد خان بھچر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وزیرِ اعظم نے بجلی 60 روپے مہنگی کر کے اب 7 روپے کم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جو اب 34 روپے ہے، مہنگائی 212 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی 172 روپے کلو ہوئی، ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہیں تھی۔