گوادر ایئر پورٹ پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔
پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال ، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔
گوادر ائیرپورٹ کے لیے فی الحال قومی ائیر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں، اس ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ائیر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا تھا اور اسلام آباد سے گوادر ائیرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا تھا۔
پاکستانی عازمین کی سہولیات میں اضافہ، حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے، چند روز میں اعلان متوقع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے ائیر لائن
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ