عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی آج114ویں سالگرہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کے علمبردار اور اُردو کے عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا آج یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔
13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، ناانصافی اور جبر و استبداد کیخلاف ساری زندگی جدوجہد کی جس کی پاداش میں کئی بارپابندسلاسل ہوئے، جلا وطنی بھی کاٹی لیکن اپنے موقف سے انحراف نہیں کیا۔
بلاشبہ فیض احمدفیض کوبیسویں صدی کے سب سے بڑے انقلابی شعراء میں شمار کیا جاتا ہے،ان کی شاعری نہ صرف اردو ادب کا قیمتی سرمایہ بلکہ مظلوموں کے حقوق کی آواز ہے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
فیض احمدفیض کی زندگی جدوجہد اور قربانیوں کی ایک داستان ہے،ان کی شاعری نے معاشرتی برائیوں، استحصال اور آمریت کے خلاف لوگوں کو بیدار کیا،ان کا کلام دستِ صبا, زنداں نامہ اور نقشِ فریادی ظلم کے خلاف جدوجہد اورامید کی شمع بنے، ان کی شاعری کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا جو آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔
فیض احمد فیض کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں،ان کا کلام محمد رفیع، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن، آشا بھوسلے ، جگجیت،ٹیناثانی سمیت کئی نامور گلوکاروں نے گایاہے،انہوں نے درجنوں فلموں کیلئے غزلیں، گیت اورمکالمے بھی لکھے،ان کی لکھی ہوئی نظم "ہم دیکھیں گے" آج بھی مظلوموں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے اور دنیا بھر میں آزادی اور انصاف کے لیے ہونے والے مظاہروں میں گونجتی ہے۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
فیض احمدفیض نے اپنی شاعری کے ذریعے اردو زبان کو بین الاقوامی سطح پر سربلند کیا،انہیں علمی و ادبی خدمات پر متعدد بین الاقوامی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا تھا،وہ واحد ایشیائی شاعر تھے جنہیں لینن پیس ایوارڈ سے بھی نوازاگیاتھا۔
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوگئے تھےلیکن ان کا کلام ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کا فلسفہ محبت اور انقلاب کا پیغام دیتا رہے گا۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔