2025-11-28@14:06:28 GMT
تلاش کی گنتی: 4594
«گردی کے واقعات»:
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کانفرنس میں 30 ممالک کے...
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نئے امن منصوبے کے کچھ پہلوؤں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن خبردار کیا کہ اگر یوکرین جنگ بندی کی شرائط قبول نہیں کرتا تو روسی افواج ڈونباس میں پیش قدمی جاری رکھیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ پوٹن نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کو قانونی طور پر مزید جائز رہنما نہ ماننے کا بھی دعویٰ کیا، اور کہا کہ یوکرین کے صدارتی انتخابات کی تاخیر معاہدے کو ناممکن بناتی ہے۔ امریکی اور یوکرینی حکام نے منصوبے کا مختصر ورژن تیار کیا ہے، جس پر مبینہ طور پر یوکرین نے رضامندی دی، اور اگلے ہفتے...
ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید...
اسلام ٹائمز: منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا...
امریکی محققین کے مطابق نوجوانوں میں صرف ایک ہفتے تک سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز سے دوری نے بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی کی علامات میں واضح کمی پیدا کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کس وقت ذہنی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے؟ مطالعے کے دوران 295 نوجوانوں نے اپنی روزانہ کی سوشل میڈیا سرگرمی کو تقریباً 2 گھنٹے سے کم کر کے صرف 30 منٹ تک محدود کیا۔ ہر شریک کو اس تحقیق میں حصہ لینے کے لیے 150 ڈالر ادا کیے گئے۔ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد کیے گئے سروے میں اوسطاً یہ...
پشاور: ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی (ATA) اور اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دو مقدمات میں لیاقت محسود کے خلاف ATA کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا اور آئی او کو ہدایت کی کہ زیر دفعہ 173 رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر دہشتگردی کی دفعات...
فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ دوم 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 88746 طلبہ نے حصہ لیا۔ پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 71845 طلبہ پاس اور 15628 طلبہ فیل ہوئے ہیں۔ امیدواروں کی ایس ایس سی I میں پاس شرح 82 فیصد رہی جبکہ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 18611 طلبہ نے حصہ لیا۔ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 11682 طلبہ پاس اور 8198 طلبہ فیل ہوئے۔ امیدواروں کی ایس ایس سی II میں پاس شرح 65.35 فیصد رہی۔
بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی...
وزارت خارجہ پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کے مبینہ حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان نے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ اہلکار کے اہلخانہ، زخمیوں اور امریکی حکومت و عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ ترجمان دفتر خارجی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بلاشبہ ایک دہشتگردانہ کارروائی اور امریکا کی سرزمین پر نہایت سنگین جرم ہے۔ پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستان نے بھی اسی نوعیت کے دہشتگردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے، جن کے تعلقات افغانستان سے واضح رہے ہیں۔ اس واقعے نے سرحد پار دہشتگردی کے خطرات اور عالمی تعاون کی ضرورت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے...
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی کارکنان کی اس نوعیت کی نظر بندی نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت مخالف کارروائی کے خدشے کے پیش نظر نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نظر بندی کے تمام احکامات منسوخ کرکے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے جاری...
جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 65 افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے۔ مختلف واقعات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں؟سہیل آفریدی نے گزشتہ شب دھرنا ختم کرنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے اور نہ دیگر رہنماوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلےجو لندن بھاگ جاتے تھے اِن کو 50، 50 لوگ ملتے تھے۔ وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئیسربراہ تحریکِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ملکی معروف آئل ریفائنریز کے اعلیٰ سطحی وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد میں ندیم میمن پاکستان ریفائنری، ریحان شفیق نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، فہیم صدیقی نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، شاہ نواز خان جمالی منیجر لیگل این۔آر۔ایل اور رضوان صدیقی لینڈ پارکوشامل تھے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس نشست کا مقصد سرکاری اداروں کے باہمی تعاون کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ملکی ترقی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ روڈ پہنچے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں فیکٹری ناکے پر روک لیا جس پر انہوں نے وہیں دھرنا دے دیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ آٹھویں بار شرافت سے آیا ہوں ملنے کیوں نہیں دے رہے؟ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے فیکٹری ناکے پر پولیس افسران سے پوچھا کہ گزشتہ بار بھی مجھے روکا گیا اس دفعہ بھی روکا جا رہا ہے، میں نے کہا تھا مجھے روکیں تو تحریری طور پر بتائیں کہ عدالتی احکامات کیوں نہیں مان رہے؟ مجھے روکے جانے پر آپ نے پہلی کوئی تحریری وجہ نہیں بتائی آج تو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر زبردستی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 10 گھنٹے سے فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا فجر کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاورت میں شامل تھے۔مشاورت میں منگل کو دوبارہ آنے کی تجویز کی سب نے حمایت کی، مشاورت میں شامل پارٹی رہنماؤں نے آج جمعہ کو ہائیکورٹ سے توہین عدالت کیلئے بھی رجوع کرنے اور سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی کیا، منگل کو فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو کال بھی دی جائے گی۔س سے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے افغانستان اور انڈیا سے پھیلائی گئی افواہ کو سچ مان کر آج یہ مؤقف اختیار کر لیا کہ وہ بانی کی صحت کےمتعلق پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملاقات کے مطالبے کئے لیکن آج ان سے ملاقات کرنے کے لئے صرف خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی چیک پسٹ تک گئے۔ ان کی بھی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا، پی ٹی آئی کے بانی جس پوزیشن میں بھی ہیں ہمیں تم لوگوں کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ بانی کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پراپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔ کاغان کے...
کراچی: شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔ کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار...
بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق تین الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی عدالت نے فیصلہ دیا کہ شیخ حسینہ نے ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں اپنے اور اہل خانہ کے لیے سرکاری پلاٹس حاصل کیے۔ زمین ہتھیانے کے ان مقدمات کو انسداد بدعنوانی کمیشن نے پورباچل نیو ٹاؤن منصوبے میں قیمتی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں دائر کیا تھا۔ عدالت کے جج عبداللہ المأمون نے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ نے ریاستی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سرکاری اراضی کو ذاتی ملکیت سمجھ کر اپنے اور قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے سرکاری عمل میں ردوبدل...
بی بی سی میں سمیع شاہ کے 2024 میں چیئرمین بننے کے بعد کچھ داخلی حلقوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مبینہ بھارتی روابط اور ایڈیٹوریل فیصلوں پر اثراندازی کے شبہات نے ادارے کے اندر تجزیہ اور تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔ پینوراما پروگرام پر تنازع بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے جاری ویڈیو کلپ نے داخلی تنازعات کو بڑھا دیا۔ بعض عملے کے ارکان نے ایڈیٹنگ پر سوال اٹھائے کہ آیا کلپ میں مناسب تناظر پیش کیا گیا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے بی بی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا : بنگلا دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف کرپشن کے تین نئے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈھاکا کی خصوصی عدالت نے انہیں مجموعی طور پر 21 برس قید کی سزا کا حکم دے دیا, حسینہ واجد اور ان کے خاندان نے سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے وہ زمینیں حاصل کیں جن کی وہ قانونی طور پر اہل نہیں تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکا اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبداللہ المامون نے ہر مقدمے میں سات سال کی سزا سناتے ہوئے قرار دیا کہ یہ سزائیں متواتر طور پر پوری کی جائیں گی، جس کے بعد مجموعی سزا 21 برس بنتی ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے دوران شیخ حسینہ عدالت...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایف بی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پور ی ہو گئی، ایف بی آر نے نے گریڈ 17اور اس سے اوپر ک افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے...
وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس نے شروع کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا اور یہ واقعہ تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل پیش آیا۔ حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی حملے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں نیشنل گارڈ اہلکار اس مشن کا حصہ تھے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دونوں اہلکاروں کو تشویشناک حالت...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ فورسز نے فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد علاقے عوام کے لیے محفوظ بنا دیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کی ایک سنگین سازش سامنے آئی ہے۔ خوارج عناصر نے 114 مربع کلومیٹر رقبے میں بارودی مواد اور سرنگوں کا بڑا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا .جس کے دوران اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر...
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔نوٹی فکیشن کے ذریعے قومی اسمبلی کے 5 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام نوٹیفکیشنز سرکاری طور پر گزیٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے، تاکہ ان کی قانونی حیثیت مکمل طور پر قائم ہو سکے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور...
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔ قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد...
سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عدالت عالیہ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں اور ان کے آس پاس سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سیاسی استعمال سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔قبل ازیں عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں منعقد ہونے والے غیر متعلقہ اجتماعات نہ صرف اداروں کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ سرکاری امور اور تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی مخصوص اور رسمی مقصد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ان کا استعمال سیاسی جلسوں، جلوسوں یا...
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 7 کامیاب امیدواروں کو نوٹیفائی کردیا۔ طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ مزید پڑھیں:انتخابی عملے کو دھمکانے کا کیس، وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تا حکِم ثانی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی...
نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد شہری، خاص طور پر اسکول کے بچے اور اساتذہ اغوا کر لیے گئے، جس کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک ہنگامی صورتحال ہے اور سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار فوری طور پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کیا، اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کچھ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 بروز منگل 2 دسمبر 2025 ء سے شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے والے ایسے امیدوارجنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی فیس جمع نہیں کروائی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن سسٹم سے جنریٹ نہیں ہوسکیں گے۔ امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے آفیشل پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جاکر اپنی فیس کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ایسے امیدوار جن کا...
اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ...
وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
بحرین:(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج...
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی ملک پر مسلط کرنا عوام کے مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی ابتری کا بنیادی سبب عوام کی مقبول سیاسی قیادت کو پابندِ سلاسل کرنا اور اس کی جگہ مصنوعی، جعلی اور عوام سے مسترد شدہ قیادت کو ملک پر مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو عام انتخابات کے موقع پر پاکستان کے عوام نے واضح طور پر ردّ کر دیا، انہیں زبردستی...
معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پرتین بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اداکار و کامیڈیئن کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کینیڈا میں حکومتی سطح پر اس معاملے پر توجہ بڑھی ہے۔ VIDEO | Comedian Kapil Sharma recalls shooting incident at his Vancouver cafe. Sharma's Kap's Cafe, which opened in Surrey, British Columbia, in July, was first targeted by unknown people on July 10, followed by two more attacks on August 7 and October 16. No one...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اپنے الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ملک...
علامتی فوٹو پنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی...
سندھ کے تاریخی کوٹ ڈیجی قلعے سے اہم نوادرات کی چوری کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ قلعے میں موجود توپوں کے 2 چھوٹے کڑے نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں کاٹ کر لے گئے۔ چوری کیسے ہوئی؟ انچارج کوٹ ڈیجی قلعہ تنویر علی کے مطابق واردات رات کے وقت ہوئی، اور صبح ملازمین نے معمول کے معائنے کے دوران کڑے غائب پائے، جس کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ قلعے کے چوکیدار نے بتایا کہ واقعے کو 2 ماہ گزرنے کے باوجود نوادرات برآمد نہیں ہوئے اور ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس کا موقف پولیس کے مطابق چوری ہونے والا سامان توپوں کے پرزے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے خلاف یہ درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور یہ ترمیم ان اصولوں کو محدود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کے خلاف معاملات کی سماعت کر سکتی ہے۔ بیرسٹر علی طاہر نے مزید کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا، گرمجوش تعلقات کو مستحکم کرنا اور عوام سے عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی سے ایک نہایت اہم سفارتی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد عالمی اور علاقائی موضوعات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ملاقات ایسے وقت میں کی گئی جب دنیا بھر میں سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی، ماحولیاتی بحران اور تنازعات میں اضافہ عالمی اداروں کی مؤثر کارکردگی اور اصلاحات پر نئے سوالات اٹھا رہا ہے۔عاصم افتخار نے صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت...
اسلام ٹائمز: ایرانی تجزیہ کار رضائی نژاد نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ صہیونی حملے نے پاکستان کو یہ احساس دلایا ہے کہ اسرائیل خطے میں کسی حد کا پابند نہیں، یہ بات پاکستان کے لیے، جو واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے، ایک وارننگ تھی۔ اسی وجہ سے پاکستان لازمی طور پر ایران کے ساتھ سیاسی و سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا اور ایران بھی اسے ایک ترقی پاتے رجحان کے طور پر دیکھتا ہے۔ تجزیہ: سعیده سادات فهری پاکستان کے لیے ایرانی حکام کے پے در پے سفارتی دوروں کی شدت کے تناظر میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا مشن اسلام آباد اس کی آخری کڑی...
لاہور: ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی...
آمرانہ قوتوں کا اتحادی بھارت اسٹریٹجک فوائد کے لیے عوامی مفاد اور جمہوری اقدار کو کس طرح فراموش کرتا ہے؟
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جنہیں ڈھاکہ میں قائم ایک خصوصی ٹربیونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر 17 نومبر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، اِس وقت بھارت میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے 2013 میں ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کے ضِمن میں ایکسٹراڈیشن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اُس معاہدے کے تحت بھارت کا فرض ہے کہ وہ سزا یافتہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ آمرانہ قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارت کی خارجہ پالیسی بھارت پچھلے طویل عرصے سے دنیا بھر میں آمرانہ قوتوں کے ساتھ اپنے گٹھ جوڑ کو...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
فائل فوٹو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، ن لیگ، پی پی معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نت مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔
ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ...
لاہور: پنجاب میں بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر صوبائی نظامِ انصاف کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جاری کردہ نئی فیکٹ شیٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران جنوری سے جون تک چار ہزار سے زیادہ بچے مختلف اقسام کے تشدد، استحصال اور جرائم کا نشانہ بنے، مگر سزا کی مجموعی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ رپورٹنگ کے بہتر ہونے کے باوجود عدالتی کارروائی اور جرم کی روک تھام میں واضح خلا موجود ہے۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق...
پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
راولپنڈی: پنجاب میں رواں سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ جنوری تا جون کے دوران بچوں پر تشددکے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سزاکی شرح 1 فیصدسے بھی کم رہی، 6 ماہ میں روزانہ اوسطاً 23 بچے تشدد کا شکار ہوئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق ایک سال میں پنجاب حکومت رپورٹنگ کے نظام میں بہتری لائی ہے،تاہم سزاکی انتہائی کم شرح باعثِ تشویش ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے دوران صرف 12 مقدمات میں سزا سنائی گئی،جنسی استحصال کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن ایک بھی سزا نہیں ہو سکی۔ چائلڈ بیگری سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، جس کے...
چیچہ وطنی: سیاست اور شادی کی خوشیاں ایک منفرد انداز میں یکجا ہو گئیں جب این اے 143 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کی گزشتہ روز ایک خاص تقریب میں انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک دلہا گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں دُلہنیا لینے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ دلچسپ بات یہ کہ دُلہے نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ چوہدری طفیل جٹ نے اس غیر معمولی واقعے کی قدر کرتے ہوئے دُلہا کے ولیمے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف شادی کی مبارکباد پیش کی بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے آبی وسائل نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دے دی۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دریاؤں اور ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے پر بحث کی گئی، کمیٹی نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ دریاؤں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ مانگی تھی، جو کہ اب تک نہیں فراہم کی گئی، کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی 89 لکڑی کے گودام اور ملیر راشدی گوٹھ میں بیٹری کی دکان میں آتش زدگی کے باعث بھاری مالیت کی لکٹری ، بیٹریاں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے دو مختلف مقامات لانڈھی 89 میں لکڑی کے گودام اور ملیر راشدی گوٹھ میں بیٹری کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق لانڈھی 8 پی ایس او پمپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اور آس پاس کے دہی علاقوں میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی، کتا مار مہم شروع نہ ہوسکی،ایک سال ہوگیا شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوں چوراہوں جگہ جگہ آوارہ کتوں کے جھنڈ مگر کھپرو میونسپل کمیٹی کو نظر نہیں آتے جبکہ شہر بھر میں شہری پریشان رہتے ہیں بچے اسکول کیسے جائیں جبکہ تعلقہ سول اسپتال کھپرو میں ہر روز کی تعداد میں 20 سے زیادہ کتے کاٹنے کے کیس آنے لگے ہیں مگر کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی و بے بسی ہے ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔ کتوں کے جھنڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے جیتی...
پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ توڑ دیئے، ترجمان تحریک لبیک پاکستان
ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ NA-66 وزیر آباد میں ن لیگی امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے کر جمہوریت کا دن دھاڑے جنازہ نکالا گیا، NA-66 وزیر آباد سے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار، چوہدری بصیرت علی صاحب کے کاغذات نامزدگی بہت پہلے منظور ہو چکے تھے اور انہیں کرین کا نشان بھی الاٹ ہو چکا تھا۔ لیکن 8 اکتوبر کے روز انہیں اغوا کرلیا گیا جس کے بعد ان سے زبردستی سائن کروا کر ان کا نام انتخابی دوڑ سے نکال دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں میں منعقد ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات پری پول...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات جیتنے والے نومنتخب ممبران اسمبلی کو مبارک باد دی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری شروع پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن بلاک7میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوبھی طلب کیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ اونے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا...
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر...
جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔ البتہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات...
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن...
ہری پور سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر گاؤں کوٹ نجیب اللہ واقع ہے، جو تاریخی لحاظ سے ایک قدیمی بستی ہے۔ اسے استادوں کی بستی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ ہر دوسرے گھر میں اسکول یا استاد موجود ہے۔ تعلیمی لحاظ سے کوٹ نجیب اللہ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔ کوٹ نجیب اللہ کے قدیمی اسکول کی بنیاد 1804 میں رکھی گئی، جسے 1948 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا۔ کوٹ نجیب اللہ گاؤں کے اساتذہ ہری پور کے ہر علاقے کے اسکولوں میں تعینات ہیں۔ گاؤں میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ 25 سے زائد پرائیویٹ اسکول بھی موجود ہیں۔ گاؤں کی مجموعی آبادی تقریباً 60 ہزار کے لگ بھگ...
اسلام آباد: پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے ٹریبونل کی تشکیل کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے ذمہ دار محکمہ نوادرات و آثارِ قدیمہ اور محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و محفوظات کی کارکردگی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں محکمے دو اہم ہیریٹیج عمارتوں کی مسماری روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے کارروائی کی کوشش کی، مگر ماتحت عملے کی سستی، مبینہ اثراندازی اور انتظامی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے فراہم کردہ واضح شواہد ہونے کے باوجود بروقت قانونی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔اندرونی اطلاعات کے مطابق ایک بااثر شخص، جسے محکمہ جاتی حلقوں میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔تحریک انصاف نےٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آج ہونے واالے قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،جب کی سکیورٹی کے سخت انتظامات میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا، جو وقت مقررہ ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی شروع دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے...
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا. لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ٹربیونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان...
قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان...
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا...
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل کیلئے رجوع کیا تھا۔ تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان شامل ہیں، ان ے علاوہ بینچ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔ نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔ دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر گھر...