Daily Sub News:
2025-04-25@11:17:06 GMT

بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

دبئی :پاکستانی بیٹر بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
دبئی میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران بابر اعظم نے اپنی 24ویں اننگز میں بھارتی بولر ہرشیت رانا کی گیند پر کور باؤنڈری پر شاندار ڈرائیو کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کھلاڑی سعید انور اور جاوید میانداد کے پاس تھا۔
خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بن گئے۔ جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کر کے ہاشم آملہ کے ہم پلہ بن چکے ہیں جب کہ تیز ترین پانچ ہزار رنز 97 اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میچ میں

پڑھیں:

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد نے ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام صرف جوہری خطرات میں کمی کے لیے باہمی اقدامات اور وسیع تر جیوسٹرٹیجک تعمیر میں توازن قائم کرنے کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس فورم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹرنس سٹڈیز، آسٹریلیا، Ploughshare Foundation، کینیڈا، China Arms Control and Disarmament Association، پیکنگ یونیورسٹی چائنا، سینٹر فار پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز چائنا، یورپین سینٹر برائے پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز کے نمائدگان سمیت یورپی یونین کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی نمایاں یونیورسٹیوں، انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز آف روسی اکیڈمی آف سائنسز (IMEMO RAS)، سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی، روس، جنیوا سینٹر فار سکیورٹی پالیسی، سوئٹزرلینڈ، شمالی کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ اور  سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور : اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف
  • مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن
  • متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
  • ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟