متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔

ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انعامی لاٹری

پڑھیں:

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

سٹی 42:پاکستان نے جولائی سے سلامتی کونسل کی  صدارت سنبھال لی 

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار  نے  پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا ، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،پاکستان اقوام متحدہ چارٹرکےتحت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھرکےتنازعات ثالثی سے حل ہوں،سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل پریقین رکھتے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

 پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی مسافر ایک سال میں 6 کروڑلگژری اورمہنگے چاکلیٹ کھاگئے
  • متحدہ مجلس علماء کے زیر اہتمام شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
  • یو اے ای کی جانب سے یادگاری سکوں کا اجرا
  • امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی شامی صدر سے ملاقات
  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • غزہ میں امداد کے نام پر قتل عام: GHF کی سرگرمیاں بند کی جائیں، اقوام متحدہ
  • میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
  • متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
  • فلسطین میں موت کا رقص جاری، پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ میں حقائق بے نقاب کر دیے