شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ،اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ہوا ۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دی گئی ۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کونسل نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ ، کوآرڈینیٹشن اور پالیسی سازی کا کردار جاری رکھے گی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس کے باقاعدگی سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور اشیا ضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی پر نظر رکھی جائے ،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے میکانزم کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیا ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود ،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈہٹیز ڈیپارٹمنٹ اجمل بھٹی،سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اشیا ضروریہ کی قیمتوں پرائس کنٹرول کونسل
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، اعلیٰ و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔