Daily Sub News:
2025-04-26@03:32:22 GMT

یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر

یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ چین کے صوبہ یون نان کے شہر لی جیانگ کا معائنہ کرنےپہنچے۔ جہاں پتھر کے فٹ پاتھ پر چہل قدمی کے دوران مقامی باشندوں اور سیاحوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کسی نے پوچھا “کیا ہمیں آپ کو ایک کپ کافی پلانے کا اعزاز ہو سکتا ہے؟”شی جن پھنگ نے خوشگوار انداز میں جواب دیا ” آپ کا شکریہ ۔یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور اب یہ بیرون ملک بھی مقبول ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یون نان

پڑھیں:

’نو اینٹری‘: بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی حدود سے استفادہ کرتی تھیں؟

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر غیر مناسب اقدامات کا پاکستان نے بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی وار کیا ہے اور بھارتی طیاروں کے لیے اپنی حدود کا استعمال بھی بند کردیا ہے۔ اس اقدام سے بھارت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان

پاکستانی فضا کے استعمال پر پابندی لگانے سے بھارت کی متعدد پروازیں اب پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی جس سے ان کا وقت اور ایندھن دونوں زیادہ صرف ہوں گے۔

عالمی سطح پرپروازوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ وار پونے 300 سے زیادہ بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی بہت کم پروازوں ہی بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

بھارت کی یورپ و شمالی امریکا کی پروازیں

بھارت کی یورپ اور شمالی امریکا کے لیے ہفتے میں 134 پروازیں پاکستان کی ائیر سپیس استعمال کرتی ہیں۔

عرب ممالک کے لیے بھارتی پروازیں

بھارت کی 144 پروازیں ایسی ہیں جو ہفتے بھر میں سعودی عرب بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، اومان اور قطر جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال

اب ان طیاروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے بحیرہ عرب یا وسطی ایشیا کے راستے جانا ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارتی ملٹری طیاروں سمیت ان تمام طیاروں پر عائد ہو گی جو بھارت کی ملکیت ہیں یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ ہوتے ہیں، چاہے وہ لیز پر ہی کیوں نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارتی ملٹری طیاروں سمیت ان تمام طیاروں پر عائد ہو گی جو بھارت کی ملکیت ہیں یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ ہوتے ہیں، چاہے وہ لیز پر ہی کیوں نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی کا طیارہ پاکستان میں، غیر ملکی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں آتے وقت کیا کرتے ہیں؟

یاد رہے کہ سنہ 2019 میں بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں بھارتی ایئر لائنز کو 700 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

موجودہ پابندی سے دہلی، ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ اور گوا جانے والی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارتی پروازیں بھارتی ہوائی جہاز پاکستان کی فضائی حدود

متعلقہ مضامین

  • ’نو اینٹری‘: بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی حدود سے استفادہ کرتی تھیں؟
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • پہلگام حملہ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے، میجر جنرل (ر) طارق رشید
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • افغانستان!خواتین کے چائے،کافی اور قہوہ خانوں کی دلفریبیاں
  • کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان