لاہور(نیوز ڈیسک)ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، سردار یوسف،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج، عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پروازیں 28 مئی سے شروع ہوگی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افیسر ذمہ داری کا کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 13 سے 18 سے منسٹر رہا ہوں، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد تم حج کر سکیں، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے، شاٹ ٹرم، 21 سے 22 روز کےلئے ہوتا ہے وہ 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہو گا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کردیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حاجیوں کا حق ہے ان کو واپس دینا، باقی 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہیں۔

سردار یوسف نے کہا کہ وزیر حج کے بتایا کہ حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بیک مانگی ہو۔

نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحیٰ پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اس حوالے سے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ گھروں کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر نمائندے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہیں۔ لاہور اور بہاولپور میں صفائی کے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت صفائی ستھرائی کے ذمے دار اداروں کو شہروں کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کردیے گئے، مریم اورنگزیب

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جانوروں کی آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو مفت فراہم کیے گئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلی محلے، چوک چوراہے، سڑکیں اور بازار صاف نظر آنی چاہییں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کے ادارے اور انتظامیہ گزشتہ عید پر اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آلائشوں کی صفائی پنجاب پنجاب میں آلائشوں کی صفائی

متعلقہ مضامین

  • لاس اینجلس کا احتجاج دیگر امریکی ریاستوں میں پھیلنا شروع، مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا اعلان
  • ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کاگھیرا تنگ، 50 ہزار نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز
  • حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
  • پی پی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
  • چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا مرحلہ لندن میں شروع
  • پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
  • وزیراعلی پنجاب کا صفائی انتظامات پر سینٹری ورکرز کو 10 ہزار فی کس دینے کا اعلان
  • پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے صفائی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ جاری