2025-09-18@01:21:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1085

«روپے سے زیادہ»:

    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فی الفور ہٹائے۔ ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی...
    —فائل فوٹو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔ نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ حیسکو پر 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ Post Views: 5
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مون سون کے 11 ویں سپیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ مزید :
    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز
    کراچی: آڈیٹرجنرل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف کیا ہے۔ آڈٹ جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں پی آئی کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے، ایک آڈٹ پیرا کے مطابق 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان گراؤنڈطیاروں کی مد میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقصان مذکورہ طیاروں کے چیکس کی ٹائم لائن پر عمل درآمد نہ ہونے اور فیل انجنوں کے بروقت ڈسپوزل نہ کرنے سے ہوا، طیاروں میں پی آئی اے کے ملکیتی 6 بوئنگ 777 اور لیز پرلیے گئے موجود2 اے ٹی آر72شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
    وفاقی حکومت نے 213 ارب روپے کے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے وفاقی دارالحکومت میں نیا میونسپل ٹیکس عائد کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کیا ہے۔ انگریزی اخبار کے رپورٹر شہباز رانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت فوری طور پر کم از کم 30 ارب روپے فراہم کرنے کے لیے بجٹ کے ہنگامی فنڈ استعمال کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس کے تحت 1,000 بستروں پر مشتمل جدید سہولیات والا...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ...
    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا،بجلی سستی کرنے کا فائدہ ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ...
    — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے، جو کہ جولائی کے مہینے کے لیے لاگو ہوگی۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے صارفین کو صرف ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے، جس کا فائدہ انہیں ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔ مزید یہ کہ اس کمی سے کراچی کے صارفین بھی مستفید ہوں گے،...
    ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک کسی افسر کی پروموشن سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہ کرے۔یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے ایک افسر سید حامد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج دینے سلسلے میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا سیلاب کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے؟ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت محکمہ آبپاشی، زراعت، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، اربن...
    ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
    یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
     برطانوی جزائر کے تحت خودمختار جزیرہ ’’سارک‘‘ اس وقت دنیا کی مہنگی ترین بجلی فراہم کرنے والا علاقہ بن چکا ہے، جہاں فی یونٹ قیمت حالیہ ہفتوں میں01.13 اسٹرلنگ پونڈتک پہنچ گئی ہے۔ جو پاکستانی 434روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ قیمت دنیا بھر میں بجلی کے سب سے مہنگے نرخوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ جزیرے کے واحد بجلی فراہم کنندہ سارک الیکٹرسٹی لمیٹڈ (SEL) کے مالک ایلن وٹنی پرائس کے مطابق، قیمت میں اس شدید اضافے کی وجہ جزیرے کی حکومت کے ساتھ ممکنہ قانونی تنازعہ سے متعلق اخراجات ہیں۔ ماہرین معاشیات ڈاکٹر دلیپ جینا اور ٹام ملر کے مطابق، یہ فی یونٹ بجلی کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے، جو چھوٹی آبادی، پرانے...
    پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
    پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ محکمہ نے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی ایک لگژری SUV کو رجسٹر کیا، جس پر صرف رجسٹریشن فیس ہی 9 کروڑ 44 لاکھ روپے وصول کی گئی—جو اب تک کی سب سے بڑی فیس ہے۔  گاڑی کس کی ہے؟ یہ جدید اور مہنگی گاڑی گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی ہے، جنہوں نے اپنی گاڑی کے لیے ایک یونیک نمبر پلیٹ WA-089″ بھی حاصل کی۔ محکمہ کا ردعمل محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر شاہد گیلانی کے مطابق، یہ رجسٹریشن ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے...
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
    فائل فوٹو بدین میں ایک گودام سے کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق بدین میں کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی کھاد کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور کارروائی کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے سبب عملہ فرار ہوگیا جب کہ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،...
    واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
    پنجاب کے ضلع قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں اوباش نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی آباد ٹول ٹیکس پر بس ڈرائیور خلیل احمد کو کئی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں خلیل احمد نے ٹول ٹیکس کم دیا،  ٹول ٹیکس پر کھڑے اوباش نوجوانوں نے خلیل احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ تشدد سے خلیل احمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، مقتول خلیل احمد مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔...
    قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
    ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز (ایل ڈی آئی )کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیا 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔سی سی پی کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے...
    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز ( ایل ڈی آئی ) کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیاً 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ ایکسپریس کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز...
    چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیا نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک پیش کیا۔منگل کو ترجمان پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق چیک میپکو ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ کے مد میں پیش کیا گیا،میپکو ملازمین نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کروائی ہے۔اس سے قبل لیسکو ملازمین کی طرف سے بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
    حکومتِ پاکستان نے ’معرکۂ حق‘ کی یاد میں 75 روپے کا سکہ جاری کرکے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخ ساز فتح کو امر کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو مسلح افواج کی بہادری اورآزادی کا جشن منانے کے لیے 75 روپے کے یادگاری سکے کا اجرا کیا ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے جس میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد زنک اور 1 فیصد پیتل شامل ہے۔ سامنے کے حصے میں وسط میں ہلال اور ستارہ اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان، نیچے گندم کی بالیاں اور اجرا کا سال 2025، قیمت ’75‘ اور ’روپیہ‘ دائیں اور بائیں جانب درج ہیں۔ سکے کی پچھلی جانب وسط...
    پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی اقدام کے تحت پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ۔ ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا اور صرف 2 ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے 1133 ارب روپے قرضہ کی ایک اور یادگار واپسی سر انجام د ی جس سے اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی...
    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو اگلے 15 روز کیلیے رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے چالیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے قبل از وقت 2600 ارب روپے کا قرض واپس کردیا جبکہ نجی شعبے کو متوقع 20 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر ہوجائےگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق صرف 59 روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کردیے گئے، 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے کا قرض ریٹائر کیا گیا۔ قرض واپسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمرشل مارکیٹ کا 1000 ارب روپےکا قرض بھی قبل از وقت واپس کردیا گیا ہے۔ مشیرخزنہ خرم شہزاد نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے قرض وقت سے پہلے واپس کر کے تاریخ رقم کی ہے جبکہ عالمی بینک نے پاکستان...
    پاکستان نے 2 ہزار 600 ارب روپے کے قرضے مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیے، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تفصیلات جاری کی ہیں۔ خرم شہزاد کے مطابق وفاقی حکومت نے محض 59 دنوں کے اندر اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے کے قرضے کی قبل از وقت واپسی کردی۔ اس سے قبل 30 جون 2025 کو وزارتِ خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ طے شدہ وقت سے پہلے ادا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں 29 اگست 2025 کو مزید 1133 ارب روپے کی ادائیگی عمل میں لائی گئی،...
    راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان کو 5/5  لاکھ روپے جرمانے اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد حسیب کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ‎ ‎مجرم سجاول  کو  عمر قید، 5  لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ جنوری 2025  تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
    لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس زیر حراست ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے جا رہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ سے زیر حراست دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ...
    پولیس نے رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی اور ایس پی صدر کو تمام کاروائی کی خود نگرانی کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائے ونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ پولیس ٹیم نے ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران...
    اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے، یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر...
    بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو ممبئی کے پرکشش علاقے جوہو میں لگژری فلیٹ محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع “منت اپارٹمنٹس” میں ہے، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ پراپرٹی دستاویزات کے مطابق یہ تین بیڈروم پر مشتمل اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایسے فلیٹس کا کرایہ عموماً ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں صبا آزاد کو نمایاں رعایت ملی ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے۔ تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ عملے کے درمیان تکرار معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں اچانک اضافے نے مالی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی ٹیکسی اور دیگر سہولتوں کے نرخ بلند ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی...
    بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے گرل فرینڈ صبا آزاد کو پرتعیش فلیٹ بےحد کم کرائے پر دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریتک روشن نے ممبئی کے مہنگے علاقے جوہو میں واقع اپنا ’سی ویو فلیٹ‘ اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع "منت اپارٹمنٹس" میں ہے، جو شہر کے پرکشش اور مہنگے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ پراپرٹی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک لگژری تھری بیڈروم اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ کے درمیان ہے۔ مقامی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس معیار کے فلیٹس کا...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا عالیشان گھر “کرشنا راج بینگلو” مکمل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے اور اس کی تعمیر تقریباً پانچ سال میں مکمل ہوئی۔ گھر کی ڈیزائننگ اور نگرانی میں رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر حصہ لیا۔ عمارت میں شیشے کی کھڑکیاں، سرسبز بالکونیاں اور سمندر کے قریب واقع لوکیشن اسے منفرد بناتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اپنی بیٹی راہا کے ہمراہ جلد ہی یہاں منتقل ہوں گے، جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کے مکان سے منتقل ہو کر ان کے ساتھ رہائش اختیار کریں گی۔ اس بنگلے کی مالیت تقریباً...
    پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ گھروں سے کتنا ٹیکس لیا جائے گا؟ شہری علاقوں میں پانچ مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، شہروں میں پانچ سے دس مرلہ گھر سے 500 جبکہ دیہات میں فکس 200 روپے وصول کیے جائیں گے۔ 10 مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار دیہاتوں میں 400 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح دو سے چار کینال گھر سے دو ہزار روپے چار کینال سے اوپر گھر سے پانچ...
    نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔
    ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور ناچ گانوں میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے، اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کیلئے بھیج دی جاتی تو پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو کلمہ کی بنیاد پر اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا، تحریک جدوجہد آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء و مشائخ نے جو کردار ادا کیا اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے جس سے آنے...
    اسلام آباد: ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب میں کمی واقع ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں سیمنٹ سستا ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی ہے اور ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔ ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے...
    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔ ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر 10 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت میں قریباً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈوں کی قیمت 6 روپے 19 پیسے بڑھ گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے مہنگا ہوگیا۔ مزید پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک اس کے برعکس کیلے، آلو، چاول...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری  کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔  ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔...
    کراچی: وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ...
    اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی حکومت معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا...
    سٹی 42: سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کردیاحکومت  معرکہ ٔحق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی پر یادر گاری سکہ جاری کررہی ہے  دھاتی ساخت: نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے ،سکے کا قطر30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال بنا ہوا ہے ، پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے  پر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے جس کے تحت سی پی ایل اے/سول اپیل کی فیس 2500 روپے مقرر ہے، آئینی درخواست (Constitution Petition) کی فیس 2500 روپے مقرر ہے۔ سول ریویو کی فیس 1250 روپے، سیکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار، انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر مقرر کی گئی ہے۔ پاور آف اٹارنی فیس 500 روپے مقرر ہے، کیویٹ (Caveat) فیس 500 روپے مقرر ہے، کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 روپے ہوگی۔ انٹر اپیئرنس کی فیس 100 روپے ہوگی، حلف نامہ (Affidavit) فیس 500 روپے فیس ہے۔ درخواست (Application) فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ہر ضمیمہ (Annexure) فیس 100 روپے مقرر کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک  3.5 ٹریلین  روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی  حکومت سے مطالبہ کروں  گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا...
    علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 190ملین پاونڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس دوران علی ریاض ملک کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے کنال پر فروخت کر دی گئی ۔عدالتی احکامات پر اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ریونیو دفتر بہارہ کہو میں نیلامی کروائی، یونین کونسل کے ممبر نے اعلان شروع کیا کہ جس کے پاس پچاس لاکھ روپے کا پے آرڈر ہے وہ سٹیج پر آکر ٹوکن حاصل کرے اور بولی میں شامل ہو، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال اراضی پر کوئی بولی نہ لگنے کے باعث...
    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
    چین میں ایک کم عمر لڑکے نے محض ایک وائرل لیبوبو گڑیا نہ ملنے پر اپنے رشتے دار کے گھر میں ایسا ہنگامہ برپا کر دیا کہ 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ لیبوبو گڑیا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر شہرت اختیار کرچکی ہے، جسے ریانا، دوا لیپا اور بلیک پنک کی لیزا جیسی مشہور شخصیات بھی پسند کرتی ہیں۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لڑکے نے رشتے دار کے گھر میں ایک لیبوبو گڑیا دیکھی، جو مہنگے زیورات سے سجی ہوئی تھی، اور اسے حاصل کرنے کی ضد کی۔ گھر والوں کے انکار پر بچے نے ایک ریموٹ کنٹرول اٹھا کر شیشے کی چھت پر دے مارا، جس سے 1 لاکھ یوآن (تقریباً 11...
    چینی کی قیمت تقریباً 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد قومی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی اس بات کا جائزہ لینے جا رہی ہے کہ پالیسی کی خامیوں، برآمدی مراعات اور صنعت کی حکمتِ عملیوں نے کس طرح مل مالکان کو تقریباً 300 ارب روپے کے غیر معمولی منافع کمانے کا موقع دیا اورکیا ایک نیا ٹیکس لگا کراس منافع کا کچھ حصہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے واپس لیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عاطف خان کی سربراہی میں یہ کثیر الجماعتی کمیٹی آج چینی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے مبینہ خفیہ فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کے لیے اپنا اجلاس منعقد کرے گی، کمیٹی کئی برسوں سے جاری قیمتوں کے...
    سرائے عالمگیر(نیوز ڈیسک)سرائے عالمگیر میں ایک غیر ملکی پاکستانی کو اس کی شادی پر اس کے دوستوں نے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا، جو لاکھوں روپے مالیت کا 30 فٹ لمبا کرنسی ہار تھا۔ اس ہار کو کھولنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں باراتی اور مہمان حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروپ لوگ ہار کو پکڑے ہوئے ہیں، جو سبز رنگ کے نوٹوں سے بنایا گیا ہے۔ ہار کو کھولنے کے لئے دو مرکزی افراد نے رسی کھینچی، جس کے بعد ہار مکمل طور پر پھیلا دیا گیا۔ ہار کی لمبائی اور اس پر لگے نوٹوں کی تعداد نے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔اس تقریب میں شرکت...
    اسلام آ باد: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547  ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری  اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ   کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء  کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ،...
    فائل فوٹو  سیکریٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب نے تاریخ کا بڑا معاشی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 31 برسوں سے مقامی بینکوں کا واجب الادا 675 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ یہ قرض گندم خریداری اور سبسڈی اسکیموں کے لیے لیا گیا تھا۔ اب پنجاب حکومت مقامی بینکوں کے قرضوں سے مکمل آزاد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو ہر روز 50 کروڑ روپے سود ادا کرنا پڑتا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکمت عملی کے نتیجے میں صوبہ 31 سال پرانے ’کموڈٹی قرض‘ کے بوجھ سے آزاد ہوگیا، جو گندم کی مہنگی خریداری کے باعث پیدا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2025 کو نیشنل بینک کو 13 ارب 90 کروڑ روپے کی آخری قسط ادا کرکے کمرشل بینکوں کا تمام کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر کے باعث پنجاب حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرنا پڑتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز گندم کی اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر خریداری نے مارکیٹ کا...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت متعدد اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ اسٹریٹجک حکمت عملی، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر طلب و رسد میں توازن سے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی کی بدولت دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی ہوگئی جس کے بعد فی کلو قیمت 410 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی بڑی کمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے رواں سال 2025 کے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جنوری سے جون 2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی، صرف اپریل کے مہینے میں 456 ارب روپے ریکور کیے گئے نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں 532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں، وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئی ہیں.(جاری ہے) نیب کے مطابق دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12 ہزار 611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقم...
    نیب کا عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں 31.547 ارب روپے کی ریکارڈ بازیابی کی، جبکہ 33.532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں۔ اس عرصے میں دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 12,611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں۔ سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران نیب نے 3.456 ارب روپے بازیاب کیے۔ نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں 29 ارب...
    سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی...
    —فائل فوٹو ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کراچی، پشاور، بہاولپور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید نے پر مجبور ہیں۔ چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ملک میں چینی...
    ویب ڈیسک:  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش  سے پاکستان کو 4 ارب  10 کروڑ روپے کا خسارہ  ہوا۔  فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون تک بند رہی، بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل   انہوں نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی ہوئی ، 2019...
    نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا...