2025-08-03@18:14:09 GMT
تلاش کی گنتی: 974
«روپے سے زیادہ»:
(نئی خبر)
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں مجرم دلاور علی کو سزائے موت اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔(جاری ہے) ملزم کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ نشتر کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے اینٹیں مار کر زخمی کیاجس کے نتیجے میں بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز...
اسلامی سال کے سب سے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مقدس کی تیاری کرتے ہوئے ایک جانب جہاں لوگ عبادات شروع کر چکے ہیں وہیں ماہ مبارک کے دوران لذیذ پکوان دستر خوان کی زینت بنانے کے لیے اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے باسی بھی ماہ صیام کی تیاریوں میں مشغول ہیں تاہم عوام کا شکوہ ہے کہ ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ...
انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں قذافی اسٹیڈیم کی وی وی آئی پی گیلری میں لگائی جانے والی کرسیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے کرسیوں کی ناقص کوالٹی پر تنقید کی تو کوئی اس کا قصواروار عوام کو ٹھہراتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ یہ کرسیاں 20 سال چلیں گی لیکن انہوں نے چائنہ کا لوکل مال لگا دیا ہے۔ Chairman said – life of these chairs are 20 years. Haha,kya khela h chairman ne,well played. Sara paisa set ker liya,...

سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی
سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی: تیسرے روز 2.8 ارب روپے میں جی الیون مرکز پلاٹ فروخت، مجموعی آمدنی 19.61 ارب تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کے تیسرا روزبھی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔نیلامی کے تیسرے روز G-11/1 مرکز کا پلاٹ نمبر B-25 تقریباً 2.8 ارب روپے میں فروخت ہوا۔مجموعی طور پر ابتک کی نیلامی کے عمل میں 13 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس 19.61 ارب سےزائد میں فرخت کیے جا چکے ہیں۔نیلامی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سی ڈی اے کی سرمایہ کار دوست پالیسیز اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔پلاٹس کی نیلامی 28 فروری 2025 تک جناح...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان سے زیادہ اثاثے بیرون ملک ہیں، 2024 کے الیکشن سے پہلے کاغذات نامزدگی میں جمع کروائی گئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔دی نیوز کے نمائندے قاسم عباسی کی رپورٹ کے مطابق فافن کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے بیرون ملک شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 60 لاکھ اور اندورن ملک مالیت 20 کروڑ 50 لاکھ تھی۔رپورٹ کے مطابق2024 کے الیکشن کے وقت صدر آصف علی زرداری کے کل...
راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ملک میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ اور زروسیع (ایم ٹو) میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9524 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9490 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ...
دبئی: معروف کاروباری شخصیت مرویس عزیزی نے اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں 2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے (3 ارب درہم) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عطیہ متحدہ عرب امارات کی نجی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی، اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی ایسے اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ فرشتہ عزیزی چند سال قبل کینسر میں مبتلا ہوئیں، ابتدائی علاج سے صحتیاب ہو گئیں، لیکن 7 ماہ قبل...
دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں آلٹو وی ایکس آر ایم ٹی، وی ایکس آر اے جی ایس اور وی ایکس ایل اے جی ایس بالترتیب 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار اور 30 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھا کر 28 لاکھ 27 ہزار، 29 لاکھ 89 ہزار اور 32 لاکھ 40 ہزار روپے کردی گئیں، یعنی ان ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح تین دہائیوں پرانی سوزوکی راوی کی قیمت 18 لاکھ...
کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی...
پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے مگر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یا تو استحکام رہا ورنہ پھر اضافہ، رمضان کی آمد سے قبل زیادہ تر پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں لازمی اضافہ ایک روایت سی بن چکی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے رمضان سے قبل ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی ہے؟ انڈے اور مرغی کی قیمت ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی...

خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ 40 ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
کراچی(شوبز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔ فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔ اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور لگن سے کھیلیں کیونکہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہورہاہے اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 49ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق 19 ارب روپے سے زیادہ کے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم، صحت، اعلیٰ تعلیم، صنعت، آئی ٹی، افرادی قوت کے منصوبوں پر غور کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اقدامات کے تحت ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، صوبہ پنجاب کا21 میگاواٹ سے زیادہ کا شمسی توانائی کا 5 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، شمسی توانائی کا منصوبہ پنجاب کے...
بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔ اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے، کشمش 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا، مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کر دیا۔ رواں سال صدقہ فطر...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض...
پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔ 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔
اسپین کی ہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے سابق سربراہ لوئس روبیلیز کو کھلاڑی جینی ہرموسو کو اس کی رضامندی کے بغیر چومنے پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور ان پر 10,800 یورو (ساڑھے 31 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ البتہ عدالت نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں لوئئس روبیلیز کو جبر کے الزام سے بری کر دیا۔ روبیئلز نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قانونی جنگ لڑتے رہیں گے‘۔ استغاثہ نے خاتون فٹ بالر کے ہونٹوں کا بغیر رضامندی بوسہ لینے پر 47 سالہ روبیلز کے لیے قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے بعد اسپین...
کراچی (کامرس رپورٹر) کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.3فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، دسمبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں ۔

مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2025ء) چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود بخاری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کسانوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم انکشافات کر ڈالے۔ چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا کہ مریم نواز نے پنجاب کے ڈائریکٹر فوڈز سے یہ نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ جو بھی 2800 سے زیادہ پر کسانوں سے گندم خریدے گا، اس پر ایف آئی آر دی جائے گی۔ انہوں...
پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی، 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
لاہور : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہےکہ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہاکہ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کی جانب سے صدقہ فطر کا اعلان کردیا گیا، فی فرد کم سے کم کتنی رقم ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا، چیئرمین ڈاکٹرراغب حسین نے بتایا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔نصاب کے تحت گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر وفدیہ صوم ادا کیا جائے جبکہ کشمش 2500 روپے ، منقیٰ کے حساب 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیرحضرات مالی حیثیت کےمطابق صدقہ فطر،فدیہ صوم اداکریں، صدقہ فطرادا...
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سال 2024ء کےلیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو مستحکم کاروباری ماڈل اور آپریشنل مہارت کا عکاس ہے۔ ایک مکمل اسلامی بینک کی حیثیت سے اپنے دوسرے سال کے اختتام پر فیصل بینک کو 50.4 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے 41.4 ارب روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔ بینک کا خالص منافع 23.0 ارب روپے تک پہنچ گیا۔اضافی انکم ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ترقی 15 فیصد تک محدود رہی۔ فی حصص آمدن 13.21 روپے سے بڑھ کر 15.17 روپے پرجا پہنچی۔ اس...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چینلج دے دیا جبکہ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ہے اور آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ...
کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، دسمبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں جوجنوری میں بڑھ کر141ارب روپے ہوگئی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا رواں سال کے لیے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری اعلامیے کے مطابق گندم کے حساب سے 220 جو کے حساب سے 450 روپے، کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد،...
حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان میں سیل پوائنٹس کے ذریعے چینی130 روپے فی کلو فروخت کروانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومتی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ سٹے باز مالی فائدے کیلیے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئےعلیحدہ طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
بھارتی بحریہ کے طیاروں کے لیے پرواز کے دوران ریفیولنگ کی سہولت کا معیار بلند کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے 60 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ کی منظوری دی ہے۔ اس اضافی بجٹ سے بھارتی بحریہ کے لیے 26 رافیل طیارے خریدے جائیں گے جو پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کے عمل کو بہتر بنائیں گے۔ سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھارتی بحریہ فرانس سے 26 جدید ترین رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے گی۔ یہ طیارے آئی این ایس وکرمادِتیہ اور دیگر طیارہ بردار جہازوں پر موجود طیاروں کی ریفیولنگ کے ساتھ ساتھ مڈ ایئر ریفیولنگ کی...
جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شہریوں کیلئے ایک سے دوسری جگہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں شروع کردیں وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں تشہیری مہم پراٹھنے والے اخراجات بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کے چارجز،نادرافیس اور دیگراخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیاجارہا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے...
ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے...
دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے 2 بڑے منصوبوں ایف9 انڈرپاس اور سیرینا انڈرپاس کی تعمیر کا فیصلہ گزشتہ سال کیا، ایف9 انڈرپاس کے ایک حصے کو ریکارڈ 42 دنوں میں مکمل کرنے کے بعد اب اسے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ حکومت سے اس انڈرپاس کو ترک صدر رجب طیب اردوان نام سے موسوم کردیا گیا ہے، دوسری جانب کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیرینا انڈرپاس کو ریکارڈ 72 دنوں میں مکمل کرتے ہوئے 4 فروری کو ٹریفک کے لیے کھول دیا تھا، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان دونوں منصوبوں کا ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا اور اس پر کتنی لاگت آئی؟ یہ...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہ کو ختم کردیا گیا، علاقہ مکینوں اور طلباءکو سڑک عبور (کراس) کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے درمیان آنے والے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہوں کو شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے مکمل طور پرختم کردیا گیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات ،کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ،وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس اور ایکسپو سینٹر حسن اسکوئر...
ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔” نئی قیمت کا اطلاق MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا...
چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہیں خود ہی 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ تنخواہوں میں من مانا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الانس کی مد میں کیا گیا اور اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کیمطابق تنخواہ تمام مراعات 10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ...
ڈاکٹر آکاش انصاری۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بدین میں کہا کہ محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گا۔انھوں نے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ جس اولاد کو انھوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔

نیپرا اتھارٹی کی من مانیاں؛ چیئرمین و ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 22 لاکھ روپے تک کا اضافہ کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہیں خود ہی 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ تنخواہوں میں اضافہ کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کابینہ کی منظوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں من مرضی اضافہ چیئرمین و ممبران نیپرا نے ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا اور اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کےمطابق تنخواہ تمام مراعات سمیت10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔(جاری ہے) راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نجی مقامی تنظیم کے زیراہتمام 4 روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ کتب میلہ 13 سے 16 فروری تک جاری رہا، جس میں دانشوروں، مصنفین، شعرا کرام، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کا شوقین ہوں، مراد علی شاہ میلے میں ادب، ناول، شاعری، ٹیکنالوجی، سائنس اور ڈرامہ سمیت مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی تھیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کتب میلے میں ریکارڈ 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ جن میں 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18...
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔ سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔
کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں رمضان المبارک کے لیے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کے مطابق کوٹ ادو میں گودام پر چھاپہ مارا گیا، گودام میں چینی کی 8 ہزار بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔ کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
کراچی(سماجی رپورٹر) الخدمت فاو?نڈیشن سندھ ریجن بورڈ ا?ف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمہ داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکیتمام اضلاع میں گزشتہ برس سوا ارب روپیکی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024 کے دوران شعبہ کفالتِ یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے،چونرا اسکولز، تعلیمی وظائف اور اسٹریٹ چلڈرنز کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخرجات کئے۔شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پر4 کروڑ10 لاکھ روپے، شعبہ صحت پر 43 کروڑ...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کو صوبائی حکومت کے مالی نظم ونسق اور کارکردگی بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کا سر پلس بجٹ 169 ارب روپے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دور کے مختلف بقایاجات کی مد میں 78.5 ارب روپے ادا کئے۔صوبائی حکومت نے قرض اتارنے کے لئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور 30 ارب روپے اس...
اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو...
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔نیپرا نے بدھ کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کیا جس کے بعد دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ا±دھر کے الیکٹرک کےلیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 وپے کمی بنتی تھی لیکن 1.23 روپے فی یونٹ کمیکی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ممبر ٹیرف نیپر امطہر نیاز رانا کا...
کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیںکراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمے داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکے تمام اضلاعمیں گزشتہ برس سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024ء کے دوران شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے،چونرا...
پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اب گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی محکمہ ماحولیات کے حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر...
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے بڑھ کر دو لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر اضافے سے 2913 ڈالر کا ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس گرام چاندی...
برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے ..لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا...
بھارت(نیوز ڈیسک)پونے کے ایک پُرسکون علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔ یہ حیران کن دریافت بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ہوا کچھ یوں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب ایک پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں نے فوراً دیگر رہائشیوں کو آگاہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔پولیس انچارج انیل وبھوٹے کے مطابق، سوسائٹی...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پینی (سینٹ) کے سکے کی ڈھلائی روکنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ سکے کی لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پینی یا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر آنے والی لاگت اُس کی فیس ویلیو سے زیادہ ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک سینٹ کا سکہ نہیں ڈھالا جائے گا۔ دنیا بھر میں کرنسی کے سب سے چھوٹے یونٹ کی ڈھلائی بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں کرنسی کی قدر اتنی گرچکی ہے کہ سکوں کی تو کچھ قدر ہی باقی نہیں رہی۔ پاکستان میں بھی...

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔(جاری ہے) وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں نے کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے کے باعث کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے کسانوں نے اپنے مویشیوں کو ٹماٹر کھلانا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکار اللہ بچایو ہالیپوٹہ، علی اکبر بھوت، وجیہ الدین گیلانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے، تاجروں نے منڈی میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ بدین شہر میں فروخت کرنے کے لیے کرایہ ادا کرنے میں...
اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...