2025-07-26@05:47:52 GMT
تلاش کی گنتی: 520

«اسکول اور»:

    راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں جمعے کی صبح ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے مانوہرتھانہ کے علاقے میں واقع پیپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں حکام کے مطابق اس وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے، اساتذہ اور عملہ موجود تھے جب یک منزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حال تھی اور اس بارے میں متعدد شکایات پہلے ہی درج کرائی گئی تھیں۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تک...
     پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بڑے بیٹے پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ’ریڈار‘ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’کیٹ اس بات پر دل شکستہ ہیں کہ پرنس جارج کو ایک اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ اسکول میں بھیجا جارہا ہے جو کئی میل دور واقع ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی کیٹ مڈلٹن جو حال ہی میں پرنس جارج کی 12ویں سالگرہ منا چکی ہیں، اپنے بیٹے کو خود سے دور بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ جارج ان کے قریب رہے اور وہ اس...
    کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں، اس بار وجہ بنی اُن کی ایک اور ملازمہ سے متعلق چوری کی کہانی جو انہوں نے اپنے پروگرام میں سنائی۔ حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ایک بار پھر اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کے بچے بہت چھوٹے تھے اور وہ خود بھی کسی پیشہ ورانہ مصروفیت میں نہیں تھیں، تو اس وقت ان کی ایک سہیلی نے اپنے گھر پر کام کرنے والی ملازمہ کی بیٹی کو ان کے گھر پر کام کے لیے رکھوا دیا تھا۔...
    امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔رپورٹس کے مطابق ڈیل کے تحت کولمبیا یونیورسٹی تین سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیےجائیں گے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی کے جوڈیشل بورڈ نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا کہا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے اور ایسا ماحول...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...
    لاہور: سبزی فروش کے بیٹے نے محنت سے پڑھائی کرکے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سرکاری اسکول میں پڑھنے والے ہونہار طالب علم نے میٹرک کے امتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ تعلیمی ادارے کا بھی نام روشن کر دیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے طالبعلم ملک فیضان رضا، جس کے والد سبزی فروش ہیں، نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ فیضان رضا کی شاندار کامیابی پر ان کے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ پرنسپل کے مطابق فیضان کی لگن، مسلسل محنت اور مثالی کارکردگی اسکول کے...
    لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔ملک فیضان رضا نے  لاہور بورڈ کے  میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اس حوالے سے  ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
    کولمبیا یونیورسٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 221 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقات کا تصفیہ اور وفاقی فنڈنگ کی بحالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ’آزادی‘ کے نعروں پر واویلا کیوں؟ یونیورسٹی کے مطابق، اس رقم میں یہودی مخالف تعصب (اینٹی سیمیٹزم) سے متعلق تحقیقات کے تصفیے کے لیے 3 سال کے دوران 200 ملین ڈالر کی ادائیگی شامل ہے، جبکہ 21 ملین ڈالر امریکی مساوی روزگار کے مواقع کی کمیشن (EEOC) کو ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی کے بیان کے مطابق ’اہم بات یہ ہے کہ یہ معاہدہ کولمبیا یونیورسٹی...
    لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
    یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
    پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جولائی 2025ء) پیر کے روز ڈھاکہ میں میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے کیمپس کے اندر فضائیہ کے طیارے کے گرنے کے بعد حکومت آج بنگلہ دیش کی قومی یوم سوگ منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں میں بنگلہ دیش کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔ بیرون ملک بنگلہ دیشی مشنز کو بھی ایسی ہی ہدایات دی گئی ہیں۔ جب کہ جاں بحق اور زخمیوں کے لیے عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی فضائیہ کا ایک طیارہ کل دوپہر 1:30 بجے کے قریب فضا سے گرا اور اترا میں اسکول کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قندھار :افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں شدید گرمی کے ستائے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے ایئر کنڈیشننگ (اے سی) نہ ہونے یا ناقص سسٹمز کے باعث ایک انوکھا اور کم لاگت حل ڈھونڈ نکالا ہے،گاڑیوں کی چھتوں پر دیسی انداز میں تیار کیے گئے کولر نصب کر دیے گئے ہیں جو ٹھنڈی ہوا کو ایک پائپ کے ذریعے گاڑی کے اندر پہنچاتے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق قندھار میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104°F) سے تجاوز کر جاتا ہے اور زیادہ تر پرانی گاڑیوں کے اے سی سسٹم یا تو ناکارہ ہو چکے ہیں یا ان کی مرمت انتہائی مہنگی ہو چکی ہے۔32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور گل محمد نے بتایا کہ یہ...
     ویب ڈیسک: افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل ڈھونڈ لیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے اور گاڑیوں کے اندر موجود اے سی بھی اکثر خراب ہو جاتے ہیں، ایسے میں روزگار کے لیے ٹیکسی چلانے والے افغان ڈرائیور کافی پریشان ہوجاتے ہیں۔ ان دنوں قندھار میں اس گرمی کے موسم میں ٹیکسیوں کی چھت پر پلاسٹک سے بنے ہوئے ڈبے اور اس میں نصب ایگزاسٹ ٹیوبیں بڑی تعداد میں نظر آرہی ہیں، دراصل افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کے لیے خود ساختہ ایئر کولرز بنائے ہیں۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرتاچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کمیٹی 8 میں واقع بہادر یار جنگ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اسکول کو ماڈل طرز پر جدید سہولیات کے ساتھ تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔ جاری کاموں میں چھت کی مرمت، دیواروں پر رنگ و روغن، المونیم کی نئی کھڑکیوں کی تنصیب، ڈیسکوں کی مرمت اور پالش شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی اسمبلی اور کھیلوں کے لیے اسکول گراؤنڈ میں پیور بلاک سے نیا فرش...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے،تہہ خانہ میں متاثرہ دکانوں کے تاجران اپنا مال نکال رہے ہیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 25 فائر گاڑیوں اور دو اسنارکلز کا استعال کیا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئررہنماشیخ فیاض کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا  ہے۔دھویں سے کمپیوٹرز...
    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک اسکول کے واش روم میں خون کے دھبے پائے جانے کے بعد اساتذہ نے پانچویں سے دسویں کلاس کی طالبات کی ماہواری چیک کرنے کے لیے انہیں مبینہ طور پر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے سے والدین میں غم و غصہ پھیل گیا۔ بھارتی کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب پہننے پر تنازعہ ممبئی کے مضافاتی علاقے تھانے کی دیہی پولیس کے اہلکاروں کے مطابق والدین کے احتجاج کے بعد اسکول اور اس کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس الزام میں اسکول کی پرنسپل اور ایک معاون کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسکول کے بعض...
    تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا، معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کے...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔فیض الحق نے امتحانات میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر فیض الحق کے اسکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔فیض الحق کا کہنا ہے کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہیں کرسکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق  اجلاس  ہوا جس میں آؤٹ سورس سکولوں، سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ’’سکول آف منتھ‘‘ اور بہترین کارکردگی پر ’’ٹیچرآف دی منتھ‘‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آن ویل مونٹیسری سکول پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔  سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین/ بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے پہلی باقاعدہ سکول بس سروس کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔  بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے شاندار...
    پشین(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کے تاریخ رقم کردی۔ 55 سالہ فیض الحق نے ثابت کردیا کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے فیض الحق نے میٹرک کے امتحان میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ فیض الحق چچا جوکہ پشین کلی نواباد ھائی اسکول میں نائب قاصدھے اب کلرک پروموشن کیلئے میٹرک کا امتحان دیا جوکہ پاس ھوگیا@CMShehbaz @CMOBalochistan pic.twitter.com/LXEZgEDcEP — Hashim kakar (@Hashimkakar) July 8, 2025 ان کے نتیجے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے نے...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: توہین مذہب کے الزام میں نجی اسکول کا استاد قتل نجی اسکول کے پرنسپل سکندر شمیم کو 10 سالہ طالبعلم کے ماموں نے خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کلی لنڈی میں پیش آیا جہاں ملزم عطااللہ عرف شمس اللہ نے اسکول کے گیٹ پر پرنسپل پر حملہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ مقتول پرنسپل کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ طویل عرصے سے کچلاک کے مختلف اسکولوں میں تدریس سے وابستہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر...
    مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔  ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  25 سے زائد بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر...
    مظفرآباد کی وادی جہلم میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں نجی اسکول کی وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس  کے نتیجے میں 26 بچے زخمی ہو گئے، 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق جہلم کے علاقے چکار کے قریب نجی اسکول کی وین اچانک بے قابو ہوئی اور خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔ چکار درہ تمرال سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب جہلم ویلی کی آبائی تحصیل چکار میں اسکول وین حادثہ ،26 طلبہ زخمی!سابق وزیراعظم کی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت تمام بچوں...
    چکار(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں ایک سکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں وین میں سوار کم از کم 29 بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) مرزا زاہد حسین نے بتایا کہ چکار کے نجی اسلامیہ پبلک سکول کی وین، جس میں لڑکے اور لڑکیاں سوار تھے، طلبہ کو ان کے گھروں کو لے جا رہی تھی جب تمبریال موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اندازہ ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری جس سے وین سوار تقریباً تمام افراد زخمی ہو گئے۔ مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مظفرآباد کی خوبصورت مگر پُرخطر وادی جہلم آج ایک افسوسناک حادثے کی گواہ بنی، جہاں ایک نجی اسکول کی وین چکار کے قریب بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے میں اسکول وین میں سوار 26 معصوم بچے اور ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے کی گئیں، تاہم ڈرائیور اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔زخمی بچوں کی عمریں صرف 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں، جن کی چیخ و پکار نے وادی میں سنّاٹا طاری کر دیا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے مل کر امدادی کام انجام دیے۔اس دل...
    تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8 سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 6 کتوں کے درمیان رہنے والے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا۔ تنہائی اور کتوں میں گھرا بچہ کون ہے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان...
      تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائے سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کو منشیات سے بھرے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ تقریباً مکمل تنہائی میں پرورش پا رہا تھا، اور صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول پرنسپل اور مقامی سماجی کارکنوں کی اطلاع پر حکام نے لڑکے کو ایک بوسیدہ لکڑی کے مکان سے بازیاب کیا، جہاں وہ 6 کتوں کے ساتھ گندگی میں رہ رہا تھا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکے کو ’بچہ اے‘ کہا جا رہا ہے، وہ 2 سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کی ماں، جو کہ منشیات کی عادی ہے، روزانہ کئی گھنٹوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کولمبیا حکومت کے بے بنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیاہے،جب کہ مزید اقدامات زیرغور ہیں۔ ادھر کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفا دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔یاد رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> غزہ ایک بار پھر اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گیا، قابض فوج نے الشافی اسکول اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے کر کے معصوم جانوں کا خون بہایا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی گھر کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اس سے قبل اسرائیلی افواج نے الشافی اسکول پر میزائل داغے، جس میں کم از کم 5 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچلاک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالب علم کو تھپڑ مارنے پر غصے میں آئے ماموں نے اسکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں پیش آیا، جہاں احمد علی شاہ کا دس سالہ بیٹا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ دو روز قبل اسکول کے پرنسپل سکندر شمیم نے بچے کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے تھے جس کے باعث بچہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے ماموں عطاللہ عرف شمس اللہ کو غصہ...
    بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں تین ملین سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ کوئی معمولی تعداد نہیں بلکہ ایک مکمل نسل کی تعلیمی محرومی کا اعلان ہے۔ بلوچستان میں اس وقت 15 ہزار 165 اسکول ہیں جن میں سے 80.1 فیصد پرائمری اسکول ہیں۔ پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بلوچستان میں تعلیم کے بارے میں تیارکی جانے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں 85 فیصد اسکول غیر فعال ہیں۔ حکومتِ بلوچستان کا دعویٰ ہے کہ ان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن / بوگوٹا: امریکا اور کولمبیا کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق کشیدگی کی وجہ کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو کے خلاف مبینہ سازش اور امریکا پر اس میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ کولمبیا کے حکام کا دعویٰ ہے کہ صدر پیٹرو کے خلاف ریاستی اداروں کی سطح پر ایک منظم سازش تیار کی گئی، جس پر امریکی محکمہ خارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کو “بے بنیاد اور قابل مذمت” قرار دیا۔واشنگٹن نے کولمبیا کے ساتھ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید اقدامات پر غور کا عندیہ دیا ہے۔دوسری...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز کے قیام کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظور کر لیے گئے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں مجموعی طور پر تعلیم سے متعلق چھ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔نجی ٹی وی    آ ج نیوز   نے  اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ  دانش سکولز قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور دیگر پسماندہ اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کی لاگت وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر برداشت کریں گی، جن میں ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکول کھولنے کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان میں 5 دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی،...
    بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔ خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔ والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔ تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر...
    بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون سمیرا محبوب نے بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بچیوں کو بااختیار بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ امریکا سے خصوصی تربیت حاصل کرنے کے بعد سمیرا محبوب نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں نئی راہیں کھولیں بلکہ کم عمر لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری مہارتیں بھی سکھانے کا منفرد مشن شروع کیا۔ انہوں نے ’اسکول آف اسکالرز‘ کے نام سے ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم کیا جہاں صرف لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ یہ اسکول روایتی تعلیم کے بجائے عملی تربیت پر زور دیتا ہے، جس کے تحت بچیوں کو خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتیں اور کاروباری سوچ پیدا کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔ اس...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ’کیپٹن کُول‘کا ٹریڈ مارک حاصل کرنے کی درخواست ٹریڈ مارک رجسٹری آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ منظور کرلی گئی۔ 16 جون 2025 کو منظور ہونے والی درخواست کے 120 دن تک اگر کسی ثالث فریق نے کوئی اعتراض نہ اٹھایا تو یہ ٹریڈ مارک مہندر سنگھ دھونی کو دے دیا جائے گا۔ یہ ٹریڈ مارک اسپورٹس ٹریننگ، کوچنگ اور اسپورٹس ٹریننگ سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے تحت فائل کیا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کی جانب سے یہ درخواست جون 2023 میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس وقت ان کو رجسٹری نے مطلع کیا تھا کہ ٹریڈ مارک ’کیپٹن کُول‘ ایک اور کمپنی پربھا اسکل اسپورٹس (او پی...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مزید کمزور کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضرورت اسے مضبوط کرنے اور ہر بچے تک یکساں، آسان و معیاری تعلیم پہنچانے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل غریبوں سے، خصوصاً ایس سی، ایس ٹی اور او...
    تل ابیب (اوصاف نیوز)اسرائیل فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین سکول پر بمباری کی گئی، 68 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے ایک پناہ گزین اسکول اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ ہوا، اسرائیلی حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے علاقوں کو فوری خالی کر دیں، ایکس پر پوسٹ اور متعدد رہائشیوں کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی حصوں کو خالی کرکے جنوب میں خان یونس کی طرف جائیں، اسرائیل نے اسے انسانی ہمدردی کا علاقہ قرار دیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان میں طرز تعلیم جدید دور میں داخل ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے اسمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، ان سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطا الرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنے والے شہری پریشان۔ فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ دیں۔ شہریوں کا کمشنر حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار۔ پیدل چلنے والے شہری اور خواتین مشکلات میں مبتلہ ہوگئیں۔ بس اسٹاپ۔ گرلز ہائی اسکول۔ پرائمری اسکول۔ سرکاری ہسپتال۔ گورنینٹ کالج سمیت ٹھارو شاہ روڈ پر چنگچی رکشا اور سوزوکی والوں نے غیر قانونی اسٹاپ قائم کردیے جس کے باعث عوام شدید پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے بنائے گئے فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ لیں ہیں جس سے عام لوگوں کے لیے مزید مسائل پیدا ہو رہے...
    وسطی افریقی جمہوریہ (Central African Republic) میں ایک افسوسناک واقعے میں 29 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک Central African Republic کا یہ پبلک ہائی اسکول امتحانی مرکز تھا جہاں دیگر 6 اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبا امتحان دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک اسکول میں زور دار دھماکے میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ بچوں کی چیخ و پکار سے کان پڑی آواز سنائی دے رہی تھی۔ دھماکا اتنا شدید نوعیت کا تھا کہ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔ طلبا نے جانیں بچانے کے لیے اوپری منازل سے بھی چھلانگیں لگائیں اور ایک دوسرے کو روندتے گئے۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اسکول میں بھگدڑ مچنے سے...
    جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی...
    ویب ڈیسک: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔  ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی...
    نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔  ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک اسکول میں دھماکے کی آواز کے بعد خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگوئی کے ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد طلبہ میں شدید خوف پھیل گیا اور افراتفری کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔اس افسوسناک واقعے میں 29 طلبہ ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت یہ ہائی اسکول ایک امتحانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ شہریوں کو 18 گھنٹے کے تربیتی کورس کے دوران ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سکھائے جائیں گے، جو تین مراحل پر مشتمل ہوگا، اس تربیت میں کلاس روم لیکچرز، فیلڈ ڈرائیونگ اور کمپیوٹرائزڈ تعلیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر بھاری گاڑیوں جیسے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے ساتھ، جن کے باعث 2024 میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4879 زخمی ہوئے، جیسا کہ اسپتالوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی ریاست شارجہ کی پولیس نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے منفرد سماجی اقدام کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں سے ٹاپ 10 گریجویٹس کو مفت ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس میں ڈرائیونگ فائل کھولنے سے لے کر آنکھوں کے ٹیسٹ ، تربیتی سیشن اور دونوں اکیڈمک اور عملی امتحانات کے ساتھ حتمی لائسنس حاصل کرنا شامل ہے۔
    جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب محترمہ بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور خاص طور پر کشمیر پر پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو دنیا کو پہنچایا، اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے حال میں بھارت کا پاکستان پر حملہ اور الزامات کو دنیا میں بھارت کوخاموش کرایا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگوٹا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کولمبیا میں علیحدگی پسندوں نے درجنوں فوجیوں کو اغوا کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی فوج کی جانب سے ایک اعلان سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدگی پسند گروہوں کے دباو¿ میں آگئے تھے۔ فورسز کے مطابق مذکورہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار سے متعلق ایک اہم ترین علاقہ ہے، جہاں اب بھی شدید کشیدگی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے جاری تنازع میں مخدوش صورتحال مزید بڑھتی جا...
    مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی جب کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔ اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی،  این ڈی ٹی وی نیوز  نے کہا کہ بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے  سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے...
    بھارت میں مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ، کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔ میڈیارپورٹس   کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔ اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی، بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ...
    صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ divisional public school vehari WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے...
    کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگیاں جاری ہیں۔ یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی...
    اسلام آباد: پاکستان کے مختلف دینی مدارس کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مدارس کے طلباء کو آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔ طلباء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور روزمرہ زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ طالب علم، حمزہ ارشد کا کہنا تھا کہ فوج کی ٹریننگ دیکھ کر کافی حوصلہ افزائی ہوئی، ٹرینیز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھائیں جو...
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت پاکستان ٹیم اپنے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گی۔ 0شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے میچ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ کے میچز دونوں ممالک کے 5 شہروں میں ہوں گے جن میں بینگلورو، ویزاگ (وشاکھا پٹنم)، اندور، گوہاٹی اور کولمبو شامل ہیں۔ ایک سیمی فائنل بینگلورو میں ہوگا جب کہ دوسرا کولمبو یا گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 2 نومبر کو بینگلورو یا کولمبو میں منعقد ہونے کا شیڈول ہے۔ کل 8 ٹیموں پر مشتمل...
    لاہور:آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ معاہدہ کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے، جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔ ورلڈ کپ ویمنز کے 14میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے۔ پاکستانی ویمنز اپنا پہلا میچ بنگلا...
    بحیرہ کیریبین کی گہرائی میں موجود 300 برس پرانے جہاز کے ملبے کی جدید طریقے سے تصویر کشی کی گئی ہے جس کے بعد ماہرین نے جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ ہسپانوی بحری جہاز سان جوز جو ’تاریخ کا سب سے قیمتی ملبہ‘ ہے، 1708 میں پیرو سے اسپین 20 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لے کر جا رہا تھا جب برطانوی نیوی نے اس کو ڈبو دیا اور اس کے بعد اس کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جہاز پر سونے، چاندی اور زمرد کا کارگو موجود تھا۔ 2015 میں کولمبین نیوی نے ملبے کی شناخت کی لیکن اس کو سان جوز ثابت نہیں کیا جا سکا۔ حال ہی میں زیر آب عکس بندی کی نئی تکنیک سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین اور قوانین کے باوجود پاکستان میں 10 سے 12 ملین بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، پاکستان میں 26 ملین سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکر ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کیخلاف عالمی دن ہمیں ان بچوں کی یاد دلاتا ہے جو بچپن، تعلیم اور حقوق سے محروم ہیں، آئین اور قوانین کے باوجود پاکستان میں 10 سے 12 ملین بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں 26 ملین سے زیادہ بچے اسکول سے باہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) آسٹریا کی پولیس کو مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے 21 سالہ مسلح شخص کے گھر سے ایک غیر فعال گھریلو ساختہ بم اور ایک الوداعی خط ملا ہے۔ پولیس کے مطابق شاٹ گن اور پستول سے لیس مشتبہ شخص نے منگل 10 جون کو گراس شہر کے ڈرایئر شؤٹزن گاسے ہائی اسکول میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا اور اس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ اس حملے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص اسی اسکول کا سابق طالب علم تھا اور...
    مشرقی فرانس کے ایک اسکول میں 15 سالہ طالبعلم نے ایک 31 سالہ خاتون ٹیچنگ اسسٹنٹ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اسکول کے گیٹ پر طلبہ کی بیگ چیکنگ کر رہی تھیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعے کو "بے معنی تشدد کی لہر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "قوم سوگ میں ہے اور حکومت جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔" پولیس کے مطابق حملہ آور طالبعلم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کے بعد وزیر تعلیم ایلزبتھ بورنے متاثرہ اسکول پہنچ گئیں تاکہ اسکول کمیونٹی اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔...
    جسکول آبشار قدرت کا شاہکار ہے، گرمی اور حبس میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں ہم سیاحتی مقامات پر ہی مناتے ہیں۔ اس دفعہ عید کی چھٹیوں پر ہمارا انتخاب جسکول آبشار تھا۔ یہاں آکر آبشار کی پھوار سے گرمی دور ہوگئی ہے۔ ہم فیملی کے ساتھ آئے ہیں اور خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ جسکول آبشار شاہراہ سرنیگر پر واقع ہے اور یہاں ہرقسم کی ٹرانسپورٹ آپ کو باآسانی مل سکتی ہے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں جہلم ویلی سے محمد اسلم مرزاکی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات امریکا کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) یہ واقعہ آج بروز منگل گراس شہر کے 'بورگ ڈرائے شوٹسن گاسے‘ ہائی اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا۔ یہ اسکول شہر کے تاریخی مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے دو کلاس رومز میں فائرنگ کی، جس سے افراتفری پھیل گئی۔ آسٹریا کے اخبار کرونن سائٹنگ نے رپورٹ کیا کہ کم از کم 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور کی شناخت 22 سالہ سابق طالب علم کے طور پر کی گئی ہے، جس نے مبینہ طور پر پستول اور شاٹ گن کا استعمال کیا۔ پولیس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے جنوبی علاقے کے شہر گریز میں واقع ایک ہائی اسکول میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق اس سانحے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جن میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں، جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے ابتدائی تفتیشی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور خود اسی...
    آسٹریا کے شہر گریز مین قائم ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبا اور اساتذہ سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور اب اسکول کو بھی کلیئر کردیا ہے۔  
    آسٹریا  کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا آسٹریلوی اسٹیٹ میڈیا (او آر ایف) کے مطابق منگل کے روز گراز شہر میں ایک ثانوی اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کردیا جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جگہ کئی افراد زخمی شدید زخمی ہیں۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے اسکول کی عمارت کو خالی کرا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سڈنی چرچ حملہ: اسرائیل مخالف پادری چاقو حملے میں معجزاتی طور پر کیسے بچ نکلے؟ فوری طور پر یہ...
    آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ BREAKING: 5 killed, 2 injured in armed attack on a school in Graz, Austria; police begin extensive security operation. Austrian police announce widespread security operation in Graz. pic.twitter.com/hJxYWiYKOO — Clash Report (@clashreport) June 10, 2025 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے...
    31 اسکول اور ڈسپنسریاں بند ، کراچی میونسپل کارپوریشن عملی کارکردگی ظاہر کرنے میں ناکام ہوگیا شہریوں کو تفریحی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات فراہمی میں غفلت کی روش تاحال برقرارہے ،ذرائع کراچی میں بلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی 280 پارکس اور کھیلوں کے میدان تباہ ہو گئے، 31 اسکول اور ڈسپنسیز بند ہو گئیں، کراچی میونسپل کارپوریشن پارکس، کھیلوں کے میدان، اسکولوں اور ڈسپنسیز کی بحالی میں ناکام ہو گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت لانڈھی ٹان میں 94 پارکس یا کھیل کے میدان موجود ہیں جو کہ مکمل طور تباہ ہیں، پارکس میں کوئی سبزہ نہیں اور کھیل کے میدان کھیلوں کی کوئی سہولت میسر موجود نہیں۔ بلدیہ ٹان میں 24 پارکس یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی امریکی ملک کولمبیا ایک بار پھر زلزلے کی ہولناکی کا شکار ہو گیا، جہاں 6.3 شدت کے طاقتور جھٹکوں نے درجنوں مکانات کو زمین بوس کر دیا جبکہ کئی اہم شاہراہوں پر گہری دراڑیں پڑ گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ زلزلہ صبح 8 بج کر 8 منٹ پر دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق کی سمت پیراٹیبوینو کے علاقے میں زمین کی 9 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ اس کے اثرات بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں، میڈلین اور کیلی جیسے بڑے شہروں تک محسوس کیے گئے۔اگرچہ تاحال کسی جانی نقصان یا شدید زخمیوں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام ملک کے مختلف دیہی علاقوں میں ہونے والے...
    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اور سڑکوں پر دراڑیں پڑگئیں۔۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں آیا اور ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔ Estas son algunas imágenes de ciudadanos evacuando en Bogotá tras el fuerte temblor de 6.4 sentido sobre las 8:00 a.m. de este domingo 8...
    بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا مگر تعلیمی لحاظ سے سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔ یہاں تعلیمی سہولیات کی کمی، اسکولوں کی ناکافی تعداد، اساتذہ کی غیر حاضری اور والدین میں تعلیم کی اہمیت کا شعور نہ ہونا جیسے عوامل نے تعلیمی ترقی کو سخت متاثر کیا ہے۔ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں اسکول جانے والے بچوں کی شرح کم اور شرح خواندگی بھی نہایت کم ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کیا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 85 فیصد غیر فعال اسکولوں میں تدریس کا آغاز یہ سوال وی نیوز نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد سے کیا جنہوں...
    کولمبیا کے معروف دائیں بازو کے صدارتی امیدوار اور سینیٹر میگوئل یوریب ہفتے کے روز ایک انتخابی جلسے کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یوریب کو تین گولیاں لگیں جن میں سے دو سر پر اور ایک گھٹنے پر ماری گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 39 سالہ میگوئل یوریب دارالحکومت بوگوٹا میں اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر لی گئی تصاویر میں انہیں خون میں لت پت ایک سفید گاڑی کے بونٹ سے ٹیک لگائے دکھایا گیا، جب کہ لوگوں کا ایک گروپ انہیں سہارا دے کر خون روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ حفاظتی عملے نے حملہ آور کو قابو میں کر لیا، جو کہ ایک...
    کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوریبے کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک صحافی تھیں جنھیں 1991 میں بدنام زمانہ اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کر لیا تھا اور وہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ایکس پر اپنے بیان میں میگوئل اوریبے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ...
    دوسری جانب کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ایکس پر اپنے بیان میں میگوئل اوریبے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوریبے کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک صحافی تھیں، جنھیں 1991ء میں بدنام زمانہ اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کر لیا تھا اور...
    BOGOTA: کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل یوریبے ٹربے کو گزشتہ روز دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 39 سالہ یوریبے ٹربائے پر ایک مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پارک میں ایک چھوٹے سے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ یوریبے کی اہلیہ ماریا کلاڈیا ترزونا نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ میگل اس وقت اپنی زندگی کے لیے...
    اظہار اللہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ محمد یوسف ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، فرمان علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن، نمائندہ پی ایم آر یو، نمائندہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی موثر نگرانی اور جامع تصدیق کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جامع تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے وقت عمر کی تصدیق، سروس بک، قومی شناختی کارڈ، تدریسی عملے کے تقرری کے احکامات، تقرری کے وقت عمر یا عمر...
    تعلیم کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، مگر سندھ جیسے صوبے میں، جہاں ناخواندگی کی شرح پہلے ہی تشویشناک حد تک بلند ہے، وہاں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ اسکولز کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد رپورٹس نے یہ انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ ایسے ہیں جو نہ صرف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں بلکہ سرکاری خزانے سے باقاعدگی سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2024 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5,000 گھوسٹ اساتذہ کی شناخت کی گئی، جن میں سے بعض بیرون ملک مقیم تھے اور دو سال سے زائد عرصے سے اپنے اسکولز نہیں گئے، مگر...
    امریکی محکمہ تعلیم کے بیان کے مطابق اس کی شہری حقوق کی شاخ نے کولمبیا کی منظوری دینے والے ادارے سے اس مبینہ خلاف ورزی پر رابطہ کیا ہے۔ اگر کولمبیا کی منظوری واپس لی گئی تو یونیورسٹی تمام وفاقی فنڈنگ سے محروم ہو جائے گی، جو اس کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکا کی اعلیٰ جامعات کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی، ہارورڈ یونیورسٹی میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے گئے اور کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد کی منظوری ختم کرنے کی دھمکی دی گئی۔ ٹرمپ ان جامعات کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی طلبہ قومی...
    بلوچستان میں غیر فعال اسکولوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (اسکولز) بلوچستان کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3,387 میں سے 2,864 اسکولوں کو فعال بنایا جا چکا ہے، جو کہ مجموعی تعداد کا تقریباً 85 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی کٹھ پتلی تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر باقی ماندہ 523 اسکول اب بھی غیر فعال ہیں، جنہیں جلد فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ اعداد و شمار صوبائی وزیر تعلیم کو پیش کی گئی ایک باضابطہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کو فعال بنانے کا یہ عمل سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن اور...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں...
    —فائل فوٹو گلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاجکراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔