لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10 مقدمات میں  کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی،  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج  مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔  3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ  جب کہ  10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

بسلسلہ روزگار اگر  بیرون ملک آنا ہے تو کوئی  ہنر سیکھ کر آئیں:ماجدہ خانم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مقدمات میں عدالت میں کے چالان

پڑھیں:

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے موجود تھا۔
اس موقع پر عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے اور ججز سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
  • سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر حسین
  • 9مئی قومی سانحہ ، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے،رانا تنویر حسین 
  • سندھ، آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • چھبیس نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم
  • متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر