3 درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے اور کشیدگی میں کمی میں تین درجن ملکوں نے کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے خطے کے امن کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے میں تین درجن ملکوں نے سفارتکاری کی جس پر وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے سے سیز فائر شروع ہوگیا ہے۔
سیز فائر پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بھی آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
غزہ میں بین الاقوامی فورس امن مسلط کرنے نہیں، قیامِ امن کیلئے ہونی چاہیئے، مصری وزیر خارجہ
اپنے ایک بیان میں مصری وزیر خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیے کھلا رہنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس قیامِ امن کے لیے ہونی چاہیئے نہ کہ امن مسلط کرنے کے لیے۔ غزہ میں امن فورس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مصری وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات ہو، تاکہ فریقین جنگ بندی کی پابندی کریں۔ بدر عبدالعاطی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیے کھلا رہنا چاہیئے۔