مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،3نہتے طلبا کو شہید کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،3نہتے طلبا کو شہید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔بعد ازاں تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاشیں ایک سنسان علاقے سے مل گئیں۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔
شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نے حال ہی میں بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کی کھل کر حمایت کی تھی۔قبل ازیں مودی سرکار کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کے ڈھونگ کو بھی بہادر کشمیریوں نے مسترد کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں بھارتی فوج فوج کی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد جی-11 کچہری میں دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
وزیراعظم کا کہنا تھا “افغانستان سے کارروائی کرتے بھارتی ایما پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا، وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی ایسی مذموم سازشوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ دونوں حملے خطے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں۔دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔"
مزید :