آزاد کشمیر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی پر آزاد جموں و کشمیر میں ریلیوں، جلسے جلوسوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل کر پاک افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوٹلی، ہجیرہ، نیلم، راولاکوٹ، وادی لیپہ وغیرہ میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ریلیاں نکالیں اور پاک افواج کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور پاکستان، پاکسانی افواج کے حق میں فلک شگاف نعرلے لگائے۔ ریلیوں کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر ”پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاک فوج کو سلام، مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے والا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا“ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلیوں کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کی اور معصوم بچوں اور عورتوں سمیت بیگناہ شہری شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بھارتی جارحیت کا ایک بھرپور جواب دیا اور بھارت کی جنگی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبے آزادی کو مٹانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شیرانی میں انجام کو پہنچ گئے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہیں۔