خیبر پختونخوا، سرکاری ادائیگیوں کے ذریعے 16 ارب 50 کروڑ نکالنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کے بعد ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے اکاؤنٹینٹ جنرل دفاتر نے 2016 سے اپریل 2025 کے دوران پبلک ورکس ہیڈ G10113 سے 9 2 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ سی جی اے کے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی ڈیٹا کے ایک تفصیلی سسٹم بیسڈ جائزے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ خیبر پختونخوا میں غیر معمولی اور زائد ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
پبلک ورکس ہیڈ G10113 کے تحت 2016 سے اپریل 2025 تک کل 163 ارب 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ اس اکاؤنٹ میں کریڈٹ 146 ارب 59 کروڑ روپے ہوئے، یوں 29 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں ہوئیں۔ سی جی اے نے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دن کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جو معلوم کرے گی کہ زائد ادائیگیاں کیسے ہوئیں، اس کے ذمہ دار کون ہیں، اور وصولی کے اقدامات کیا ہوں گے۔ ابتدائی رپورٹ میں 29 اضلاع کے دفاتر میں واضح بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن میں بعض دفاتر میں کروڑوں اور کئی کیسز میں اربوں روپے کی زائد ادائیگیاں ہوئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زائد ادائیگیاں خیبر پختونخوا کروڑ روپے سی جی اے روپے کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
پشاور:آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر منایا۔
"معرکہ حق" کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی عظیم اور تاریخی کامیابی پر پورے خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا۔
دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، شرکا نے افواجِ پاکستان کی صلاحیت کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے واضح کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام اور پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔