پہلی بار پشاور زلمی پلے آف مرحلے سے باہر، جاوید آفریدی نے بڑی تبدیلیاں کا عندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جس پر فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بڑی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی منفی 0.
بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی جب راولپنڈی میں لاہور قلندرز کے خلاف ایک بارش سے متاثرہ میچ میں انہیں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس شکست پر ٹیم اونر جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دل کو چوٹ پہنچی ہے، لیکن ہم واپس آئیں گے۔
???? To our passionate Zalmi fans:
This season’s outcome hurts, but this platform remains a launchpad for national careers. “Major changes” are coming—we’ll rebuild with grit and purpose. InshaAllah.
Request to all Zalmi Fans, as a national product, let’s unite to support all…
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 18, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیزن کا انجام دل کو چوٹ دیتا ہے، لیکن یہ پلیٹ فارم ہمیشہ سے قومی کرکٹرز کے لیے ایک آغاز رہا ہے۔ انشااللہ، بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ہم نئے جذبے اور عزم کے ساتھ ٹیم کو دوبارہ تشکیل دیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی، جو 2017 کی چیمپیئن اور 4 مرتبہ کی فائنلسٹ رہ چکی ہے، ہمیشہ سے پی ایس ایل کی سب سے مستحکم ٹیموں میں شمار کی جاتی رہی ہے۔ تاہم، اس سال کا مایوس کن نتیجہ ایک نئی سمت کی نشاندہی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشاور زلمی پی ایس ایل کرکٹ لاہور قلندرز