میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔
برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین ہمیشہ مشکلات پر قابو پاتا ہے۔ مجھے اس بات پر بالکل بھی حیرت نہیں ہے کہ چین اب مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہے۔
“چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر مائیکل ہاٹ نے کہا کہ نئی توانائی کی گاڑیاں ان شعبوں میں سے ایک ہیں جہاں چین مسلسل تخلیقات کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں امریکی کمپنیاں چین کے اختراعی طریقے کو سمجھ سکیں گی اور مجموعی طور پر مارکیٹ میں حصہ لے سکیں گی۔شرکاء نے کہا کہ اس وقت یکطرفہ تحفظ پسندی شدت اختیار کر رہی ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند اور جیت جیت پر مبنی عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ وہ چین کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر ہیں۔
سمٹ میں شرکت کرنے والے بہت سے کاروباری نمائندوں نے اپنے خیال میں چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا انتخاب کیا۔ برٹش چائنیز بزنس کونسل کے چیئرمین سر شیرارد لوئس کوپر کولز نے کہا کہ ہم یقینی طور پر مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا کینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، چینی نائب وزیراعظم ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین میں
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 819 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 61 ہزار 984 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔