اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا شیشہ کیفے کیخلاف کریک ڈاون ، 7کیفے سیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا شیشہ کیفے کیخلاف کریک ڈاون ، 7کیفے سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات گئے شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 7کیفے سیل کر دئیے ۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے مزید 7غیرقانونی انڈور کیفے سیل کر دئیے ہیں ۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں ایف ایٹ کے دو معروف کیفے بھی ان میں شامل ہیں۔اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایف 8 میں 4 جبکہ آئی ایٹ میں 3 کیفے سیل کیے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انڈور شیشہ کیفوں کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
عرفان میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام غیر قانونی انڈور کیفوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں، آوٹ ڈور ٹیرس پرمٹ کے بغیر کسی کو کیفے کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کاروائیاں جاری رکھے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس26مئی 2025 عارضی بجلی بندش کا شیڈول آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس26مئی 2025 عارضی بجلی بندش کا شیڈول خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد
پڑھیں:
لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹولاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔
مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔