پشاور، تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ شہزاد احمد صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے مائنز اینڈ منرل کے متعلق جو بل پیش کیا گیا ہے اسے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے اپنے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے لہٰذا فیڈریشن بھی اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔
چھوٹے تاجروں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہذا نیپرا نے جو بجلی کے بلوں پر 1000 فکس ٹیکس عائد کیا ہے اس کو ختم کیا جائے۔ صدارتی آرڈینیس کے ذریعے جو ایف بی آر کو اختیار دیا گیا ہے اس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پشاور ریجنل آفس فیڈریشن کی تعمیر میں فنڈ کی عدم دستیابی اور تعمیراتی کام کی تاخیر کی جو وجوہات ہیں انکو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ملکی معاشی استحکام کے لئے اقدامات اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قازقستان کے چیس ماسٹر پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف
نوجوان میں شطرنج کا رجحان بڑھانے کیلیے پاکستان اور قازقستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔
اس حوالے سے قازقستان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر چیس شطرنج کے کوچ زینی بیک ایمانوف Zhanibek Amanov کا کہنا ہے قازقستان چیس فیڈریشن و چیس آف پاکستان کے مابین معاہدے سے پاکستان کے نوجوان چیس کے کھلاڑیوں کو چیس کے کھیل میں مہارت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوان اس کھیل میں محنت کریں تو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔
قازق چیس کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں ٹی وی نیٹ اور اخبارات کے بارے آگاہی حاصل ہوئی، جب مجھے میری فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے منتخب کیا تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کروں گا پاکستانی لاجواب لوگ اور چیس کے کھیل سے محبت کرتے ہیں ۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیس ایک کھیل نہیں ہے بلکہ اس سے دماغ کی نشو نما ہوتی ہے کیونکہ اس سے آپ حکمرانی کے رموز سیکھتے ہیں، پاکستان میں کھیل بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اس ضمن میں حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اسکول کالج یونیورسٹی اور گلی محلے کی سطح پر اس کھیل کو فروغ دیا جائے یہ کھیل انڈور آف ڈور کھیلا جاسکتا ہے، پاکستان میں چیس بورڈ با آسانی مل جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ماسٹر کوچ کاکہنا تھا کہ قازقستان فیڈریشن کے ڈائریکٹر انوار کا پاکستان چیس فیڈریشن کے ساتھ رابطہ ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ چیس ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے بھی پلان تشکیل دیا جائے۔
قازقستان چیس فیڈریشن عالمی چیس فیڈریشن و ایشین چیس فیڈریشن کے ڈیولپمنٹ پروگرام کے پاکستان میں تربیتی پلان ترتیب دیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں متعین قازقستان کے سفارت خانے کی معآونت سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جارہی ہے پاکستانی کھلاڑی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہوں گے پاکستانی کھلاڑی بہت محنتی ہیں۔