علیمہ خان کی تنویر احمد اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
علیمہ خان—فائل فوٹو
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔
علیمہ خان نے دیگر 2 بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ملاقاتوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیں، ان کی بانیٔ پی ٹی آئی سے اکتوبر میں ملاقات کروائی گئی۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنویر کی بانیٔ پی ٹی آئی سے جس وقت ملاقات کرائی گئی اس وقت میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علیمہ خان
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔