آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔
جاری کی گئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ بھارتی بلے باز تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور انگلش بیٹر فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔
انگلش بیٹر جوز بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹِم سائفرٹ آٹھویں سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی 30 ویں پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ حسن نواز اور صائم ایوب ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالتریب 47 ویں اور 62 ویں اور کپتان سلمان آغا دو درجہ تنزلی کے بعد 77 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں پوزیشن برقرار ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد دو درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کی چھٹی، بھارت کے روی بشنوئی ساتویں، سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 19 ویں، 20 ویں اور 35 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک درجہ ترقی کے بعد درجہ تنزلی کے بعد ویں پوزیشن پر سری لنکا کے بھارت کے ویں اور
پڑھیں:
میٹرک بورڈ ملتان کے نتائج میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن
محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔
ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔
محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔