انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیزوں کو ٹھیک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات 15 سالوں سے عروج پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے حکومت میں ہے مگر اب اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 16 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اب بھی یہ کہتے ہیں کہ قانون بننا چاہیئے تھا۔ علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے طوفان نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔
متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
ان تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔
زیادہ تر علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے تاہم ریسکیو مشینری کی عدم دستیابی اور دور دراز علاقے ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
سمندری طوفان میلیسا اپنی تمام تر ہلاکت خیزی کے بعد اب کیریبین سے گزر گیا ہے اور اب اس کی رفتار اور شدت میں بھی کمی آچکی ہے۔