یمن : بھارتی نرس کو قتل کے الزام میں سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی۔ انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو سز ا پر عمل کیا جائے گا۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کو خون بہا کے طور پر 10لاکھ امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم انہوں نے انکار کردیا ہے۔ نمیشا پریا 2008 میں ملازمت کی غرض سے یمن گئی تھی اور 2015 ء میں ایک مقامی شہری طلال عبدو مہدی کے ساتھ مل کر کلینک کھولاتھا۔دونوں کے درمیان مالی تنازعات پیدا ہوئے اور مہدی نے نمیشا کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ نمیشا نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے اسے بے ہوشی کا انجیکشن دیا،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور،ہائیکورٹ روڈ پر بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">