سرمایہ کاروں کے 39ارب روپے سے زایدکا خسارہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)تیزی سے بلندی کی جانب گامزن پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں آگئی،پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور 100انڈیکس میں 800سے زاید پوائنٹس کی کمی ہوئی ،انڈیکس 1لاکھ33ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 39ارب روپے سے زایدکا خسارہ گئے جبکہ 53.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں کی کمی بدھ کو
پڑھیں:
اماراتی کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ (Etisalat Group) کے سی ای او حاتم داویدار (Hatem Dowidar) کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے ایتسالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی، کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی.
سی ای او حاتم داویدار نے حالیہ حکومتی سرمایہ دوست پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایتیسالات گروپ پاکستان میں گزشتہ 19 سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہا ہے اور مزید کاروبار اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
حاتم داویدار نے کہا کہ ہماری کمپنی میں دس ہزار سے زائد پاکستانی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مستقبل کے لیے طویل مدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کے لیے پر عزم ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔