پاکستان ، سعودی عرب میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا،جس کے تحت 30 قیدی پاکستان منتقل کئے جاچکے ہیں، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.
(جاری ہے)
جدہ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کا کوئی نتیجہ نکلے، کچھ معاہدوں پر دستخط ہوں اور کوئی بڑی پیش رفت ہو اس حوالے سے کام جاری ہے دونوں طرف سے تیاریاں کی جائیں گی کہ اس دورے کے نتائج کیا ہوں گے باقی جو لاجسٹک چیزیں ہیں وہ تو 10 دن کے نوٹس پر بھی ہو جاتی ہیں. پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 34 میں سے 12 معاہدے جن کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے، ان پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے آئندہ چند ماہ میں مزید پیشرفت دیکھیں گے اس میں کچھ معاہدے، آئی ٹی، تجارت، مین پاور ایکسپورٹ اور زراعت سے متعلق ہیںانہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہونے والے معاہدوں کی مجموعی مالیت 2.8 ارب ڈالر تھی اور یہ نجی سیکٹر میں ہیں اس کے علاوہ حکومتی سطح پر کچھ معاملات زیر غور ہیں جن کے حوالے سے جلد مثبت خبر ملے گی. احمد فاروق نے بتایا گزشتہ دو برس میں 100 زیادہ پاکستانی آٹی ٹی کمپنیوں نے سعودی عرب میں کمرشل رجسٹریشن کرائی اور کاروبار شروع کیے ہیں اسی طرح تعمیرانی شعبے میں پاکستان کی تین بڑی کمپنیوں نے کمرشل رجسٹریشن کرائی ہے لوکل پاکستانی انویسٹرز کی کمپنیاں اس کے علاوہ ہیں سعودی عرب میں جو میگا پروجیکٹ جاری ہیں ان میں پاکستانی کمپنیوں اور پاکستانیوں کے لیے مواقع ہیں. انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی پر بھی کام جاری ہے اور اس شعبے میں تعلقات بڑھا رہے ہیں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ ہمارا اچھا ریلیشن شپ ہے، سعودی عرب میں کرکٹ فروغ پا رہی ہے ہم ٹیکنیکل اور انفراسٹرکچر دونوں سطح پر سپورٹ کرنے کو تیارہیں اب کچھ فیصلے مملکت کو خود کرنا ہیں تاہم بات چیت بہت مثبت رہی ہے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران مملکت نے مثبت کردار ادا کیا اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان اور انڈیا کے دورے کیے، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے. انہوں نے کہا کہ انڈیا کے خلاف جنگ میں ہم نے جس طاقت کا مظاہرہ کیا، سفارتی حلقوں کو اس کا اندازہ تو تھا تاہم اس کا حقیقی مظاہرہ اور فعالیت دیکھنے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے اس سال سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے لیے برآمدات بھی ایک سال میں 10 فیصد بڑھی ہیں. احمد فاروق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے ترسیلات زر کے ذریعے وہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہ پاک، سعودی تعلقات کو مزید مضوط ہوتا دیکھ رہے ہیں سعودی عرب ہمارے لیے ہمیشہ ایک اہم ملک رہا ہے ان کے ساتھ سیاسی طور پر اور دوسرے اعتبار سے بڑے قریبی تعلقات ہیں دونوں ممالک کی لیڈر شپ کا یہ وژن ہے کہ اس تعلق کو مزید آگے لے جانے کے لیے ہم نے معاشی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے. دریں اثنا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا،جس کے تحت 30 قیدی پاکستان منتقل کئے جاچکے ہیں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے. احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفیر احمد فاروق نے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر پاکستان منتقل سعودی عرب کے پاکستان اور پاکستان کی کے درمیان قیدیوں کے کہ سعودی جاری ہے
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔