کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ڈی جی رینجرز سندھ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سر گرمیاں جاری رکھنی چاہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا ہے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف زبیر موتی والا اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کا استقبال کیا۔ ممبران نے حالیہ آپریشن بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں شاندار فتح پر تمام دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو مبارک پیش کی اور شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، کراچی شہر میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی کو مؤثر بنانا پاکستان رینجرز (سندھ) کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سر گرمیاں جاری رکھنی چاہیں۔ ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کے مختلف خدشات کو پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا، پاکستان رینجرز (سندھ) کے بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی رینجرز ایسوسی ایشن
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست دائر
کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے منصف جان گجر ایڈووکیٹ کے توسط سے آئینی درخواست دائر کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ای چالان اور بھاری جرمانے غیر قانونی اور ظالمانہ ہیں، نوٹیفکیشن میں غیر ضروری طور پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پہلے چالان پر 2 لاکھ جبکہ دوسرا چالان 3 لاکھ کا رکھا گیا ہے، چھت پر مسافر بیٹھنے پر 15 ہزار جرمانہ رکھا گیا ہے۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار جرمانہ رکھا گیا ہے۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اس نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کی سماعت ریگولر بینچ میں پیر 10 نومبر کو ہوگی۔